سنگل رہنے میں کوئی لطف محسوس نہیں کر رہی ہوں: اینجلینا جولی

انجلینا جولی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہالی وڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی نے کہا ہے کہ اداکار بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد سے بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

اینجلینا جولی نے ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ' یہ بہت مشکل ہے، اکیلے رہنے میں لطف محسوس نہیں کر رہی ہوں، یہ ایسی چیز نہیں تھی جو میں چاہتی تھی۔ اس کے بارے میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ یہ صرف بہت کھٹن ہے۔

آسٹریلیا کے اخبار سڈنی مورننگ ہیرلڈ کو دیے گئے ایک اور انٹرویو میں انجیلنا جولی نے کہا ہے کہ' انھوں نے تقریباً گذشتہ پورا سال اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں گزار دیا۔

'میں ایسا ظاہر نہیں کر سکتی کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت نہیں تھا۔ لیکن میں یہ سوچ کر آگے بڑھتے ہوئے اس سے نکلنے کی کوشش کررہی ہوں کہ یہ انسانی زندگی کا حصہ ہے۔ ‘

اینجلینا جولی نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ لحمہ دوبارہ یاد آئے اور حقیقت میں ان دنوں کو گزارنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

آخر کار مجھے اس میں زیادہ توازن لانا ہےاور زیادہ کام کرنا ہے لیکن میرے خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔

اینجلینا جولی کمبوڈیا میں کھیمرروج دور میں ہونے والے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پر مبنی اپنی فلم' فرسٹ دے کلڈ مائی فادر' کی تشہیر کے سلسلے میں انٹرویوز دے رہی ہیں۔ ان کی فلم کا رواں آن لائن فلموں کی ویب سائٹ نیٹ فلکس پر پریمیئر ہو گا۔

جولی اور برڈ پٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہالی وڈ رپورٹر کو دیے گئے ایک اور انٹرویو میں 42 سالہ اینجلینا جولی نے کہا کہ انھیں گھر کی ضرورت تھی اور جہاں سے وہ ضرورت کے وقت کام پر جا سکیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ پہلے ادارکاری کی کیونکہ ان کےپاس فلم ڈائریکٹ کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا جو انھیں اس بارے میں پرجوش کر سکے جیسا کہ ان کی حالیہ فلم نے انھیں کیا۔

فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر امریکی ریاست کولوراڈو میں اختتام ہفتہ پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہے۔

خیال رہے کہ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی سنہ 2004 سے ایک ساتھ رہ رہے تھے لیکن 2014 میں باضابطہ شادی کی تھی تاہم انھوں نے ستمبر دو ہزار سولہ میں ناقابل مفاہمت اختلافات پر اپنے شوہر سے علیحدگی کے اختیار کر لی تھی۔