بالی وڈ کے کروڑوں کے گانے

دیوداس

،تصویر کا ذریعہDevdas@erosePictures

،تصویر کا کیپشناس گانے کی شوٹ پر ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے

اداکار شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور ایشوریہ رائے بچن کی مشہور فلم دیوداس کی ریلیز کو 15 سال ہو چکے ہیں۔

اس فلم کا گانا 'ڈولا رے ڈولا' انتہائی مشہور رہا اور جس طرح سے اس گانے کو فلم بند کیا گیا اسے بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔

فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے اس گانے کے لیے خوبصورت اور انتہائی مہنگا سیٹ لگوایا تھا۔

اس نغمے کو ہندی سنیما کے سب سے مہنگے نغموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مدھوبالا

،تصویر کا ذریعہMugal E azam Twitter @film history pics

،تصویر کا کیپشنفلم مغلِ اعظم کا گانا ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ اپنے دور کا مہنگا ترین گانا تھا

فلم کی كوريوگرافر سروج خان کے مطابق گانے کی شوٹنگ پر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔

سروج خان کے مطابق اس نغمے کو انھوں نے نٹوری سٹائل میں شوٹ کیا کیونکہ یہ درگا پوجا کے تہوار کا گانا تھا۔

’اس کی شوٹنگ میں 13 دن لگے تھے۔ اس گانے میں ڈانسرزکے بڑے بڑے گروپ تھے۔ ساتھ ہی کاسٹیومز بہت مہنگے تھے۔ بھاری ساڑھی اور زیورات کے ساتھ ڈانس کرنے میں پہلے مادھوری اور ایشوریہ دونوں ہی آنا کانی کر رہی تھیں لیکن بعد میں دونوں ہی نے بھرپور محنت سے گانے میں جان ڈال دی۔‘

کے آصف

،تصویر کا ذریعہMugal E azam Twitter @film history pics

،تصویر کا کیپشنفلم کے ہدایت کار کے آصف نے شیش محل بنوانے کے لیے بیلجیئم سے شیشہ منگوایا تھا

اس کے علاوہ بھی ہندی فلموں کے کئی گانے ایسے ہیں جنھیں فلمانے میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔

ایسے ہی گانوں میں سے ایک دھوم تھری فلم کا گانا ’ملنگ‘ ہے۔ فلم کے ماہرین کے مطابق اس پر تقریباً پانچ کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔

عامر خان اور قطرینہ کیف پر فلمائے جانے والے اس گانے کے لیے 200 غیر ملکی جمناسٹ بلائے گئے تھے۔

1960 کی کلاسیکل فلم مغلِ اعظم کے گانے 'جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے لیے ڈائریکٹر کے آصف نے شیش محل کا سیٹ لگوایا تھا۔

فلم مغلِ اعظم

،تصویر کا ذریعہMugal E azam Twitter @film history pics

،تصویر کا کیپشنمغل اعظم میں شیش محل بنانے میں باقی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ پیسہ لگا

شیش محل کی ہو بہو نقل بنوانے میں تقریباً دو سال لگے اور فلمی تاریخ کے ماہرین کے مطابق 150 فٹ لمبے اور 80 فٹ وسیع اس محل پر باقی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ پیسہ خرچ پوا۔

شیش محل بنوانے کے لیے بیلجیئم سے شیشہ منگوایا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مغل اعظم ایک بلیک اینڈ وائٹ فلم تھی لیکن یہ گانا ٹیکنی کلر میں فلمایا گیا۔

فلم ماہرین کے مطابق آج کے دور میں اگر یہ گانا فلمایا جاتا تو تقریباً ڈھائی کروڑ روپے لگتے۔

فلم 'گول مال ٹو'

،تصویر کا ذریعہuniversal picture

،تصویر کا کیپشنروہت شیٹی کی فلم 'گول مال ٹو' کے گانے ’ٹھا کر کے گولی مار‘ میں 10 لگژری گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا

فلم ’پریم رتن دھن پايو‘ میں ہوبہو فلم 'مغل اعظم' کے جیسا شیش محل تیار کیا گیا جسے تقریباً 300 کاریگروں نے مل کر بنایا تھا۔

فلم کے اسی سیٹ پر فلم کا ٹائٹل سانگ بھی فلمایا گیا تھا۔ اس سیٹ کے لیے ڈائریکٹر سورج برجاتيا نے تقریبا ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے۔

سیٹ ڈیزائنر نتن دیسائی نے بتایا، 'ہم نے سیٹ بنانے کے لیے 300 مزدور لگائے پھر بھی اسے بنانے میں ساڑھے چھ ماہ لگے۔

روہٹ شیٹی کی فلم 'گول مال ٹو' کے گانے ’ٹھا کر کے گولی مار‘ میں دس لگژری گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

گانے میں 1000 رقاصوں کے ساتھ ساتھ 200 تربیت یافتہ فائٹرز کو بھی لیا گیا اور اسے ممبئی میں ہی 12 دن کی مسلسل شوٹنگ کر فلمایا گیا تھا۔