’گلوکار کرس کارنیل نے اپنی جان خود لی‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گلوکار کرس کارنیل کی موت خود کو پھانسی دینے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
بدھ کی شام ڈیٹرائٹ میں 52 سالہ کرس کارنیل اپنے بینڈ کے ساتھ پرفارم کرنے کے بعد مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
وین کاؤنٹی کے میڈیکل آفیسر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گلوکار کرس کارنیل نے اپنی جان خود لی۔
اس سے قبل کرس کارنیل کے نمائندے برائن بمبری نے کارنیل کی موت کے بارے میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ان کی موت اچانک اور غیر متوقع تھی۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان کے خاندان والے میڈیکل آفیسر کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انھوں نے ان سے اس بارے میں معلومات چھپانے کی درخواست کی ہے۔
ڈیٹرائٹ پولیس کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انھیں بدھ کی رات ایک کال موصول ہوئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ’کرس کارنیل باتھ روم میں زمین پر پڑے ہوئے تھے، ہم نے طبی یونٹ کو بلایا اور انھوں نے معائنے کے بعد بتایا کہ وہ مر چکے ہیں۔‘
میڈیکل آفیسر نے جمعرات کو کہا کہ ’موت کی وجہ جو معلوم ہوئی ہے وہ گلہ گھونٹ کر مارنا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







