وائٹ ہاؤس میں جمعے کو بالی وڈ کے نغموں کی بھی دھوم

،تصویر کا ذریعہGetty Images
20 جنوری کے دن جب امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے تو اس موقع پر شاندار تفریحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔
اس پروگرام میں بالی وڈ کے نغموں کی بھی دھوم مچنے والی ہے۔ اس میں سلمان خان کا مشہور گانا 'جمعے کی رات' بھی بجنے والا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 20 جنوری کو جمعہ ہے۔
2015 میں امریکہ میں ہونے والے عالمی ہپ ہاپ رقص مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے انڈین گروپ کے سربراہ سریش مکند نے صدر ٹرمپ کی استقبالیہ تقریب کے لیے یہ بالی وڈ ڈانس نمبر تیار کیا ہے۔
ممبئی کے نالاسوپارا کے رہائشی سریش مکند کے اس کارنامے پر ریمو ڈیسوذا نے ان کی زندگی پر ایک فلم بھی بنائی تھی۔

،تصویر کا ذریعہHOTURE IMAGES
تقریباً سات منٹ کی اس خاص بالی وڈ پرفارمنس میں پانچ نغمے شامل کیے جائیں گے۔ اس میں میکا کی آواز میں سلمان خان پر فلمایا گيا مشہور نغمہ 'جمعے کی رات'، رنویر سنگھ کی فلم باجی راؤ مستانی کا گیت 'ملهاری'، قطرینہ کیف کا مقبول نغمہ 'کالا چشمہ'، فلم سلم ڈاگ ملینیئر کا 'جے هو'، پنجابی گانا 'مُنڈياں تو بچ کے رہیں' اور تیلگو فلم گانا 'ٹاپ لیسی پڑی' کو شامل ہے۔
سپرماڈل اور سنہ 2010 میں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی منسوی منگائی اس پروگرام میں بالی وڈ کے اس رقص کو لیڈ کریں گی۔ منگائی کے ساتھ 30 انڈین نژاد امریکی نوجون اس گانے پر ان کا ساتھ دیں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
معروف کوریوگرافر سریش مکند نے اس سلسلے میں بی بی سی سے خاص بات چیت کی۔
انھوں نے کہا کہ 'ہمیں انڈیا کی مختلف النوع ثقافت بالی وڈ کے نغموں کے ذریعے دکھانی تھی۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہ کہتے ہیں: 'مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلی بار بالی وڈ ڈانس اس تقریب میں ہوگا۔ انڈیا سے مجھے پہلا موقع ملا کہ میں اس کو کوریو گراف کروں۔ ہر پہلی چیز لوگ طویل وقت تک یاد رکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے اس کے بعد بھی اور بڑے مواقع ملیں گے۔'
اب صدر ٹرمپ بالی وڈ کے لٹکے جھٹکوں سے کتنا خوش ہوں گے یہ تو جمعے کی رات کو ہی پتہ چلے گا۔







