سٹار وارز کی پرنسز کیری فشر چل بسیں

کیری فشر

،تصویر کا ذریعہ20TH CENTURY FOX VIA AP

،تصویر کا کیپشنسٹار وارز سیریز نے کیری فشر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا

سٹار وارز سیریز میں شہزادی لِیا کا کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ کیری فشر کا انتقال ہو گیا ہے۔

ان کی ععر 60 برس تھی اور گذشتہ دنوں انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

جمعے کو جب لندن سے لاس اینجلس جاتے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور جہاز کی لینڈنگ کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کا انتقال منگل کی صبح ہوا۔

کیری فشر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسٹار وارز کی نئی سیریز کے لیے کیری نے 35 کلو وزن گھٹایا

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ان کے مداح ان کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کر رہی ہیں۔

ان کی والدہ اور بیٹی نے الگ الگ پیغامات میں ان کے چاہنے والوں کی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔

کیری فشر کے ساتھ سٹار وارز میں کام کرنے والے ہیریسن فورڈ کہتے ہیں کہ کیری ان لوگوں میں سے تھیں جو زندگی کا مقابلہ بہادری سے کرتے ہیں۔

کیری فشر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیری فشر کی والدہ اداکارہ ڈیبی رینولڈز کے ہمراہ

سٹار وارز سیریز کے خالق جارج لوکس کہتے ہیں کہ وہ بہت سمارٹ اور قابل اداکارہ، لکھاری اور مزاحیہ نگار تھیں۔ وہ ایک خوبصورت شخصیت کی مالک تھیں اور ہر ایک سے محبت کرتی تھیں۔`