آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عامر سے ذاتی طور پر محبت لیکن پیشہ ورانہ طور پر نفرت کرتا ہوں: سلمان
بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر عامر خان سے پیار کرتے ہیں لیکن پیشہ وارانہ طور پر ان سے نفرت بھی ہے۔
جمعرات کی رات کو سلمان نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے خاندان نے عامر خان کی فلم 'دنگل' دیکھی ہے اور انھیں یہ فلم 'سلطان' سے کافی بہتر لگی۔
سلمان خان کی فلم 'سلطان' کا عامر کی فلم 'دنگل' سے موازنہ کیا جا رہا تھا کیونکہ یہ دونوں ہی فلمیں پہلوانی کے پس منظر پر مبنی ہیں۔
سلمان خان نے لکھا:'میرے خاندان نے آج (جمعرات) شام کو دنگل دیکھی۔ انہیں یہ فلم سلطان سے بھی کافی اچھی لگی۔ عامر، میں آپ سے ذاتی طور پر محبت کرتا ہوں، لیکن پیشہ ورانہ طور پر نفرت کرتا ہوں۔'
انڈیا کے ایک معروف پہلوان مہاویر پھوگاٹ کی زندگی پر مبنی فلم 'دنگل' جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کو نتیش تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور دنگل کے ساتھ اداکار عامر خان تقریبا دو سال کے بعد پردے پر اپنی واپسی کر رہے ہیں۔
فلم 'دنگل' کو جمعرات کے روز کئی ماہرین اور اداکاروں نے دیکھا ہے اور بہت سے اداکاروں اور اداکاراؤں نے اس پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
اداکار ارشد وارثی نے ٹویٹ کیا: 'فلم سازی کے تقریبا سبھی شعبوں میں 'دنگل' فلم پرفیكٹ ہے۔ یہ فلم طویل عرصے تک میرے دل میں رہے گی۔ بہترین اداکاروں کو بڑے اچھے انداز میں کاسٹ کیا گيا ہے۔'
اداکارہ جوہی چاولہ نے ٹویٹ کیا: 'شاباش۔۔۔۔عامر نے بہترین فلم بنائی ہے۔ انھوں نے اس میں خطرات مول لینے کے ساتھ ساتھ غضب کا جوش و جذبہ بھی دکھایا ہے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی