اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں تباہ

،تصویر کا ذریعہ@MONKSOFNORCIA
اٹلی کے وسطی شہر نورسیہ کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں متعدد عمارتوں کے تباہ ہونے اور کم ازکم نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل بھی اٹلی میں زلزلے کے نتیجے میں کئی قصبے تباہ اور 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اتوار کے روز آئے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 بتائی گئی ہے جو کہ اگست میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہے۔
ابھی تک اس زلزلے کی وجہ سے اب تک نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہ@FRANC_PETRUCCI
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے مہندم ہونے والی عمارتوں سے نو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت روم اور وینس میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔

،تصویر کا ذریعہAP
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز صوبہ پیروگیا کے وسط سے تقریباً 68 کلومیٹر جنوب مشرق میں نورسیہ کے قصبے کے پاس تھا۔
یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حالیہ زلزلے کو گذشتہ دہائیوں میں ملک میں آنے والا سخت ترین زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔







