ملانیا ٹرمپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی روشنی میں

،تصویر کا ذریعہReuters
اگر امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے تو ملانیا ٹرمپ ملک کی خاتون اول بن جائیں گی۔
سلووینیا سے تعلق رکھنے والی ماڈل میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں اور انھوں نے ایک اخبار کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے جس نے ان پر ماضی میں سیکس ورکر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر وہ وائٹ ہاؤس پہنچیں تو ‘بہت روایتی‘ ہوں گی۔
لیکن ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ اور ہی کہانی بیان کرتا ہے، جس میں شیر کی شکل والا سوئمنگ سوٹ اور پھلوں کی آرائش بھی شامل ہے۔
سنہ 2016 میں ملانیا کا ٹوئٹر پروفائل ایک بہترین سیاسی بیوی سے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ لیکن تھوڑا پیچھے جائیں، جب ان کے شوہر صدارتی انتخابات کا حصہ نہیں تھے تو کچھ دلچسپ پہلو سامنے آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے انھیں اپنی شادی کی سالگرہ کے بارے میں یاد کرواتی ہیں۔
آپ امید کر سکتے ہیں ارب پتی بیوی کے طور پر مہنگے جوتے، اور مین ہٹن کی بلند و بالا عمارتوں میں واقع گھر کی گئی تصاویر شامل ہوں گی۔
لیکن ایک حد تک وہ ہم سب کی طرح ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہ ورزش کے دوران موسیقی سنتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مختلف قسم کی موسیقی پسند کرتی ہیں۔ انھیں مائلی سائرس اور ایرو سمتھ پسند ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
وہ تسلیم کرتی ہیں کہ ان کا ایک پسندیدہ گھر ہے لیکن وہ ہفتہ وار چھٹیاں اپنے شوہر کے ساتھ گزارتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
وہ ہیلووین کے لیے خاص لباس پہنتی ہیں۔ اس لباس کو انھوں نے ’سیکسی فائر فائٹر‘ کا نام دیا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
اچھا، ہم سب کی طرح نہیں۔ ہمارے پاس نہ تو ذاتی جہاز ہیں اور نہ ان میں سونے کا ساز و سامان۔
اور ہماری سنیچر کی شامیں ایسی نہیں ہوتیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
وہ ایک ماں بھی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
آپ ایسا طلائی پرام کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
آپ نے دیکھا کہ پرام پر ان کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی چھوٹی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ شاید امیر لوگ ایسا کرتے ہیں۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ انھیں پھل پسند ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
انھیں پھلوں کو خوبصورت انداز میں پیش کرنا اچھا لگتا ہے۔ سٹرابریاں کبھی اتنی خوبصورت نہیں دکھائی دیں۔
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ انھیں بیکنگ بھی پسند ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
لیکن ایک تصویر ایسی ہے جس پر انھیں سب سے زیادہ پچھتاوا ہوا ہوگا۔
کیا یہ افسوس کی بات نہیں کہ دوستیاں ختم ہو جاتی ہیں؟







