روس کا دولت اسلامیہ کے اہم رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

،تصویر کا ذریعہAP
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے اہم رہنما ابو محمد العدنانی روسی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔
خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم سے منسلک نیوز ایجنسی اعماق نے تصدیق کی تھی کہ <link type="page"><caption> دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنما ابو محمد العدنانی شام کے شہر حلب میں ہلاک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/08/160830_syria_alepo_is_spokesman_killed_rwa" platform="highweb"/></link> ہو گئے ہیں۔
روس کا کہنا ہے کہ عدنانی منگل کو ام ہوش کے گاؤں میں روس کے سو34 طیارے کی بمباری کا نشانہ بنے تھے۔
اس سے قبل امریکہ کا کہنا تھا کہ ان کے جنگی طیاروں نے الباب شہر میں عدنانی کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس کا کہنا تھا کہ ’پینٹاگون اب بھی آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہا ہے۔‘
خیال رہے کہ امریکہ نے عدنانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔
ابو محمد عدنانی کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دولتِ اسلامیہ کو شام اور عراق میں فوجی پسائی ہوئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ عدنانی مغربی ممالک کے خلاف سخت موقف رکھتے تھے۔
انھیں یورپ اور دوسرے مقامات پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا تھا۔
عدنانی نے مئی میں ایک آڈیو پیغام میں مسلمانوں سے مغربی ممالک میں حملے کرنے کی اپیل کی تھی۔
سنہ 1977 میں شام میں پیدا ہونے والے ابو محمد عدنانی دولتِ اسلامیہ کے سینئیر ترین اور اس کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والے رہنما تھے۔







