روسی ڈونلڈ ٹرمپ کو کیوں پسند کرتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلری کلنٹن

،تصویر کا ذریعہAFP l Reuters

،تصویر کا کیپشنروسی ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ ایماندار انسان سمجھتے ہیں

حال ہی میں جرمنی کے ہینڈبلاسٹ پبلشنگ گروپ اور یوگو کی طرف سے کیے گئے ایک آن لائن جائزے کے مطابق اگر دنیا کے بڑے 20 صنعتی ممالک کے گروہ (جی 20) کے عوام امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالیں تو ان میں زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ ہلری کلنٹن کو ووٹ ڈالیں گے۔

لیکن دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں امریکہ کی سابق فرسٹ لیڈی نیو یارک کے ارب پتی تاجر کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی ہیں۔ اور وہ ہے روس۔

بی بی سی کے نامہ نگار سٹیو روزنبرگ ماسکو کے ایک امریکی سٹائل کے ریسٹورنٹ میں یہ جاننے کے لیے گئے کہ آخر ایسا کیوں ہے۔

ریسٹورنٹ میں بیٹھے ایک شخص نے انھیں بتایا کہ وہ چاہیں گے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں کیونکہ وہ ’زیادہ ایماندا اور صاف گو ہیں۔‘

ایک خاتون نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک جاذبِ نظر انسان ہیں۔ روس کے متعلق ان کا رویہ ہلیری کلنٹن سے بہتر ہے۔‘

ایک اور شخص نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوتن کے درمیان بہت سے چیزیں مطابقت رکھتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ بھی کھلے عام روسی صدر کی تعریف کرتے ہیں۔ انھوں نے روس کو ایک مثبت طاقت اور ایک اتحادی کہا ہے۔

ولادیمیر پیوتن بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو رنگین اور باصلاحیت انسان کہتے ہیں۔