مانٹریال میٹرو سٹیشن جدید فن تعمیر کا نمونہ

یہ کینیڈا کے فن تعمیر کے فوٹوگرافر کرس فورستھ کے فن کا نمونہ ہے جنھوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے ارد گرد کتنے خوبصورت ڈیزائن ہیں

،تصویر کا ذریعہ Chris Forsyth

،تصویر کا کیپشنیہ کینیڈا کے فن تعمیر کے فوٹوگرافر کرس فورستھ کے فن کا نمونہ ہے جنھوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے ارد گرد کتنے خوبصورت ڈیزائن ہیں

گذشتہ ہفتے سنہ 1980 کی دہائي میں نیویارک کے سب وے (زیر زمین) نظام کو پیش کیا گیا تھا جس میں ہر ایک پر کچھ نہ کچھ ثبت تھا اور ہر کوئی فن کا نمونہ تھا اور آج پیش ہے مانٹریال کا میٹرو نظام۔

یہ جدید ترین صورت ہے جس میں ہائی ٹیک، چمچماتے دھاتوں سے تیار سٹیشن ہیں اور ہر ایک فن تعمیر کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔

مانٹریال کے میٹرو نظام جدید فن تعمیر کا نمونہ تصور کیے جاتے ہیں

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنمانٹریال کے میٹرو نظام جدید فن تعمیر کا نمونہ تصور کیے جاتے ہیں

یہ کینیڈا کے فن تعمیر کے فوٹر گرافر کرس فورستھ کے فن کا نمونہ ہے جنھوں نے اپنی ان تصاویر کو انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے ارد گرد کتنے خوبصورت ڈیزائن ہیں۔

انھوں نے کہا: ’کسی بھی تصویر میں ہم جامد اور متحرک منظروں کا تضاد دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

ہر سٹیشن کو مختلف ماہر فن تعمیر نے ڈیزائن کیا ہے

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنہر سٹیشن کو مختلف ماہر فن تعمیر نے ڈیزائن کیا ہے

’ہمیں میٹرو نظام کے فن تعمیر اس لیے پرکشش لگتے ہیں کیونکہ ان میں تنوع ہے اور ہر سٹیشن مختلف ہے۔ مجھے رنگوں، فن تعمیر کے سٹائل اور اثرات سے محبت ہے اور ان سب سے زیادہ پرکشش اس کی نمایاں گرافک صورت ہے۔‘

سادہ اشتہاری بورڈ بھی فن تعمیر کی خوبصورتی اجاگر کر رہا ہے

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنسادہ اشتہاری بورڈ بھی فن تعمیر کی خوبصورتی اجاگر کر رہا ہے

مانٹریال میں رہنے کی وجہ سے فورستھ کو اس کام میں آسانی ہوئی۔ ایک طرح سے آپ کہہ سکتے ہیں کہ جدیدیت سے متاثر فن تعمیر کے نمونے کے شہر میں رہے جہاں ہر ایک سٹیشن فن کا نمونہ ہے اور ہرایک کو مختلف ماہر فن تعمیر نے ڈیزائن کیا ہے اور اب یہ تقریبا 50 سال کی ہو چکی ہیں۔

یہاں ایک گزرتی ہوئی ٹرین کو دیکھا جا سکتا ہے جو گرافک کی شکل میں ہے

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنیہاں ایک گزرتی ہوئی ٹرین کو دیکھا جا سکتا ہے جو گرافک کی شکل میں ہے

فورستھ نے اس میں طویل ایکسپوزر کا استعمال کیا ہے تاکہ حرکت کو دھندلا کیا جاسکے اور تصویر لیتے وقت وہاں سے گزرنے والے افراد کا نشان ختم کیا جاسکے۔

اسومپشن سٹیشن پر فورستھ نے روشنی کے نظام پر توجہ مرکوز کی ہے

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشناسومپشن سٹیشن پر فورستھ نے روشنی کے نظام پر توجہ مرکوز کی ہے

بعض اوقات انھوں نے کئی فریم کو ملا دیا ہے تاکہ ایک تصویر بغیر کسی زندگی کے بن سکے۔ انھوں نے بتایا کہ تصویر سے لوگوں کو ہٹانے کے پیچھے اپنی ہی توجیہ ہے۔

بعض تصاویر جیمز بانڈ کی فلم کا منظر پیش کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنبعض تصاویر جیمز بانڈ کی فلم کا منظر پیش کرتے ہیں

’پہلی بات یہ کہ جب وہاں بہت سارے لوگ ہوں تو توجہ فن تعمیر سے ہٹ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کیوبک میں لوگوں کی تصویر بغیر ان کی مرضی کے لینا ممنوع ہے اس لیے یہ ضرور مسائل پیدا کرسکتا ہے۔‘

لا ایگلس سٹیشن پر سکیلیٹر کو دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنلا ایگلس سٹیشن پر سکیلیٹر کو دیکھا جا سکتا ہے

’میٹرو میں تصویر لینے کے دوران میں کسی قسم کے رخنے سے بچنا چاہتا ہوں۔‘

اس لیے یہ فنی اور قانونی دونوں اعتبار سے اہم ہے۔ وجہ خواہ کچھ بھی ہو اس کی وجہ سے چند خوبصورت تصاویر معرض وجود میں آ گئی ہیں۔

سمتھ کی تصاویر میں لوگ نہیں ہیں یہاں شربروک سٹیشن پر ایک شبیہ کو دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہChris Forsyth

،تصویر کا کیپشنسمتھ کی تصاویر میں لوگ نہیں ہیں یہاں شربروک سٹیشن پر ایک شبیہ کو دیکھا جا سکتا ہے

آپ فورستھ کی میٹرو کی تصاویر کو mtlmetroproject# ہیش ٹیک پر دیکھ سکتے ہیں۔