جیب بش 10 ڈالر کے نوٹ پر تھیچر کی تصویر کے خواہشمند

امریکہ کے صدارتی امیدوار جیب بش نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی تصویر 10 ڈالر بل پر چھپنے کے حق میں ہیں۔
فلوریڈا کے سابق گورنر نے یہ حیران کن تجویز ٹی وی مباحثے کے دوران دی جو کہ صدارتی نامزدگی کے لیے مدمقابل رپبلکلن امیدواروں کے درمیان تھا۔
تمام 11 امیدواروں سے پوچھا گیا کہ اب جب امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ نوٹوں پر خاتون کی تصویر چھاپنے کا ارداہ ہے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے؟
جیب بش کے انتخاب پر تالیاں بجائی گئیں۔
’میں رونلڈ ریگن کی ساتھی مارگریٹ تھیچر کے ساتھ جاؤں گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ ’شاید غیر قانونی‘ ہے اور کیوں کہ وہ امریکی نہیں ہیں۔‘
لیکن ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں وائٹ ہاؤس میں ایک طاقتور رہنما کی ضرورت ہے اور وہ ایک طاقتور رہنما تھیں جنھوں نے برطانیہ کی عظمت کو دوبارہ سے بحال کیا۔‘
وہ تنہا رپبلکن نہیں ہیں جنھوں نے نئے نوٹ کو دلکش بنانے کے لیے غیر ملکی چہرے کو چنا ہے جو 2020 سے استعمال کیا جا سکے گا۔
اوہائیو کے سینیٹر جان کیسچ کا انتخاب مدر ٹریسا تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دو امیدواروں نے شہری حقوق کی ہیروئن روسا پارک کو چنا جبکہ ابھرتی ہوئی سیاستدان کارلی فیو رینا نے اس سوال کو مسترد کردیا۔







