قاہرہ کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرنیچر بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلات کے مطابق الحلو نامی اس فیکٹری میں کام کرنے والے 150 مزدوروں کو بچا بھی لیا گیا ہے۔
مصر کی وزاتِ داخلہ کے ایک اہکار کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ سے بچاؤ کا نظام تصدیق شدہ نہیں تھا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مصر کی وزاتِ صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نامہ نگاروں کے مطابق مصر میں اکثر حفاظتی تدابیر کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھا جاتا جس کے باعث اس طرح کے واقعے پیش آتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹس پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں عمارت سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوے دیکھے جا سکتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضع رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں دارالحکومت قاہرہ میں ہی ایک ٹیکسٹائل مل کی عمارت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔







