خود کو کتا سمجھنے والی بکری

اس بیمار بکری کو اپنی ماں کے پاس واپس بھیج دیا گیا ہے جس نے اپنی بیماری کے دوران خود کو کتا سمجھنا شروع کر دیا تھا۔
لِلی نام بکری کا بچہ برطانیہ کے علاقے نارتھمٹن شائر میں جنوری میں اپنی پیدائش کے فوراً بعد ہی سخت بیمار ہو گیا تھا۔
جس کی وجہ اس کی مالکن ریبیکا مائنیارڈز کو اس بکری کو چڈّی یا نیپی پہنا کر گھر کے اندر رکھنا پڑا۔
انھوں نے کہا کہ ’لِلی اب سب کچھ وہی کر رہی ہے جو ایک بکری کرتی ہے۔ اگر وہ کوئی کتا دیکھتی ہے تو اسے ٹکر مار دیتی ہے۔‘
جب بکری تین ہفتوں کو تھی تو اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا تھا۔

ریبیکا مائنیارڈز کوبتایا گیا تھا کہ بکری شاید ہی بچ پائے گی لیکن سٹیرائڈ سے علاج کے بعد ریبیکا نے فیصلہ کیا کہ وہ بکری کی صحت کا خود خیال رکھے گی۔
اس کے بعد کئی ہفتوں تک للی ریبیکا کے گھر کے اندر رہی اور وہ اس کی نیپیاں بدلتی رہیں۔
علاج کے دوران للی گھر میں موجود کتے کے ساتھ کھیلتی رہتی اور کبھی اس کے کھلونے چھپا لیتی اور کبھی اس کے ساتھ گیند سے کھیلتی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ریبیکا کہتی ہیں کہ آہستہ آہستہ لِلی یہ سمجھنے لگی کہ وہ ایک کتا ہے۔
اب لِلی کو اس کی ماں اور بھائیوں کے پاس واپس بھیج دیا گیا ہے لیکن اس کی ماں اسے دودھ نہیں پلاتی۔ دودھ ریبیکا کو ہی پلانا پڑتا ہے۔
کبھی کبھار لِلی گھر میں گھس جاتی ہے لیکن اب کتے اس کے ساتھ نہیں کھیلتے۔ وہ اس سے ڈرتے ہیں کیونکہ یہ انھیں ٹکر مار دیتی ہے۔







