امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفان، ایک ہلاک متعدد زخمی

طوفانی بگولے اوکلاہوما کے علاوہ ریاست آرکنساس میں بھی دیکھے گئے تاہم وہاں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنطوفانی بگولے اوکلاہوما کے علاوہ ریاست آرکنساس میں بھی دیکھے گئے تاہم وہاں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں طوفانی بگولے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹلسا پولیس کے مطابق بدھ کو ایک پارک میں موجود عارضی گھر میں طوفان کے باعث یہ ہلاکت ہوئی۔ طوفان سے پارک بھی تقریباً تباہ ہوگیا ہے۔

مقامی اہلکار کیپٹن بلی مک کنلے کا کہنا تھا کہ ’بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا‘

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نقصان بگولے کی وجہ سے ہوا ہے یا صرف تیز ہواؤں سے۔ کیپٹن مک کنلے کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نامعلوم ہے۔

طوفانی بگولے اوکلاہوما کے علاوہ ریاست آرکنساس میں بھی دیکھے گئے تاہم وہاں ان سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ہر سال امریکہ میں اس وقت تک 100 سے زائد بگولے ریکارڈ کیے جاتے ہیں تاہم گذشتہ ہفتے تک محض دو درجن ریکارڈ کیے گئے ہیں۔