پیٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیوں؟

تیل کی قیمتوں میں پیٹرول کی قیمتوں کی نسبت زیادہ اتار چڑھاؤ آیا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنتیل کی قیمتوں میں پیٹرول کی قیمتوں کی نسبت زیادہ اتار چڑھاؤ آیا ہے

پیٹرول کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں، اور اس ہفتے کے آغاز میں اوسط قیمت 110 پینس فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ تیل کی صورتحال بہت جلد بہتر ہوئی ہے۔ فروری کے آغاز میں برطانیہ میں ایک لیٹر انلیڈڈ پیٹرول کی اوسط قیمت 106 پینس تھی اور لوگ یہ سوچنے لگ گئے تھے کہ آیا یہ قیمت پاؤنڈ سے نیچے گر جائے گی۔

<link type="page"><caption> تیل کی قیمت کے دنیا پر سیاسی و معاشی اثرات</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/12/141222_where_will_oil_price_atk" platform="highweb"/></link>

لیکن اسی دوران ایک بیرل تیل کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 60 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

گذشتہ ماہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 113 پینس فی لیٹر سے بڑھ کر 117 پینس فی لیٹر ہو گئی۔

تیل کی قیمتوں میں پیٹرول کی قیمتوں کی نسبت زیادہ اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

اور یہ خصوصاً برطانیہ میں ہوا ہے جہاں پیٹرول کے مقابلے میں تیل کا بہت چھوٹا حصہ ہے۔

بکنے والے ہر ایک لیٹر پر چانسلر صرف 58 پینس فیول ڈیوٹی لیتا ہے اور اس کے اوپر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں پیٹرول کی قیمتوں کی نسبت زیادہ اتار چڑھاؤ آیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنتیل کی قیمتوں میں پیٹرول کی قیمتوں کی نسبت زیادہ اتار چڑھاؤ آیا ہے

سو اگر آپ تیل اور پیٹرول کی قیمتوں کو دیکھیں، تو ایسا لگتا ہے کہ فروری میں پیٹرول کی قیمتیں اسی عرصے میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ردِ عمل تھا۔

لیکن اے اے کے لیوک بوسڈیٹ کہتے ہیں کہ تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی بجائے پیٹرول کی تھوک کی قیمتوں پر نظر رکھنی چاہیے۔

مسئلہ یہ ہے کہ ان اعداد و شمار کو سمجھنا کوئی آسان کام نہیں ہیں۔ چند جگہیں جہاں آپ ان کو دیکھ سکتے ہیں ان میں سے ایک یورپی کمیشن کے ہفتہ وار بلیٹن کے صفحہ نمبر چار پر دوسرا گراف ہے۔

یہ کوئی بہت صاف گراف نہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ جنوری کے وسط سے پورا گراف بڑھ رہا ہے اور تیل کی اوسط قیمت میں چار پینس کا اضافہ صرف اس سے لے کر اب تک تھوک کی قیمت میں آدھا اضافہ ہے۔

بوسڈیٹ کہتے ہیں کہ یہ پیٹرول سٹیشنوں کے لیے مسئلہ ہے کیونکہ گاہکوں کو یہ تو پتہ ہے کہ تیل کی قیمتوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے لیکن پیٹرول کی تھوک قیمتوں کے متعلق وہ نہیں جانتے۔

ایچ ایم ریوینیو اینڈ کسٹمز سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کی کم قیمتوں نے بھی لوگوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی کہ وہ زیادہ گاڑیاں چلائیں۔

اس کی ہائیڈروکاربنز آئل ڈیوٹیز رپورٹ کے مطابق جنوری میں برطانیہ میں ایک اعشاریہ 39 لیٹر پیٹرول بیچا جو کہ ریکارڈ پر سب سے کم ہے۔