تائیوان: جہاز کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعددا 31 ہو گئی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں امدادی کارکنوں نے بدھ کی صبح تباہ ہونے والے ٹرانس ایشیا ایئر لائن کے طیارے کا ملبہ دریا سے نکال لیا ہے۔
اس حادثے میں اب تک 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔
مرنے والوں میں اکثریت چینی باشندوں کی ہے۔ جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تمام سیاح تھے۔
اندرونِ ملک جانے والی اس پرواز میں 58 افراد سوار تھے اور امدادی اداروں کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور وہ مقامی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ بچ جانے والے افراد میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔
یہ جہاز تائی پے کے ہوائی اڈے سونگشن سے کن من جزیرے کی جانب روانہ ہوا تھا اور ہوائی اڈے سے اڑتے ہی پُل سے ٹکر کر دریا میں گر گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں نے کرین کی مدد سے جہاز کا ملبہ پانی سے نکالا ہے۔
حکام کے مطابق لاپتہ 12 افراد کی تلاش کا ریسکیو مشن جاری رہے گا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جہاز پر سوار 58 افراد میں سے 31 چینی سیاح ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تائی پے میں بی بی سی کی نامہ نگار سنڈی سوئی کہتی ہیں کہ چینی سیاح ممکنہ طور پر وطن واپس جا رہے تھے۔
بہت سے چینی سیاح کن من جزیرے کے ذریعے تائیوان آتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرانس ایشیا ایئر لائن کا ایک اور جہاز گذشتہ سال طوفانی موسم میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہGetty







