منشیات لیےجانے والا ڈرون گر کر تباہ

،تصویر کا ذریعہAP
امریکہ اور میکسیسکو کی سرحد کے قریب ایک منشیات سمگل کرنے والا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
اس طیارے کے ذریعے تقریباً پونے تین کلو میتھافیٹامائن امریکہ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
میکسیکو کی پولیس نے ٹیخوانا میں بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کی ایک شاپنگ سینٹر کے کار پارک میں ایک عجیب شے گری ہوئی ملی ہے۔
اس ڈرون پر منشیات کو ٹیپ سے جوڑا گیا تھا جنہیں پلاسٹک کے لفافوں میں ڈال کر لگایا گیا تھا اور ان پر کرسٹل کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔
حکام نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ اس ڈرون نے پرواز کہاں سے شروع کی اور اسے کون کنٹرول کر رہا تھا اور اسے کہاں لیےجایا جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ڈرون طیارے کو سرحد پار منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اپریل میں امریکی حکام نے جنوبی کیلی فورنیا میں ایک ڈرون کو ایک جیل کی باڑھ کے پاس دیکھا تھا جو موبائل فونز، جشیش اور سگریٹ جیل میں لے کر جا رہا تھا۔
اس سے قبل منشیات سمگل کرنے کے کے لیے منجنیق اور ہلکے طیاروں کے استعمال کی بھی کوششیں کی جا چکی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر منشیات کی سمگلنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے دونوں حکومتیں کروڑوں ڈالر سالانہ خرچ کرتی ہیں۔







