زمبابوے: سٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے11 افراد ہلاک

بھگدڑ اس وقت مچی تب جب سٹیڈیم میں موجود ہزاروں عقیدت مند معروف مبلغ والٹر مگايا کے پروگرام کے بعد جانے کے لیے جلد بازی کرنے لگے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنبھگدڑ اس وقت مچی تب جب سٹیڈیم میں موجود ہزاروں عقیدت مند معروف مبلغ والٹر مگايا کے پروگرام کے بعد جانے کے لیے جلد بازی کرنے لگے

زمبابوے میں پولیس کے مطابق میں ایک سٹیڈیم میں مذہبی پروگرام کے بعد بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سٹیڈیم میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر سات کو ہسپتال لائے جانے پر مردہ قراد دیا گیا۔

یہ بھگدڑ اس وقت مچی تب جب سٹیڈیم میں موجود ہزاروں عقیدت مند معروف مبلغ والٹر مگايا کے پروگرام کے بعد جانے کے لیے جلد بازی کرنے لگے۔

مگايا لوگوں کو معجزات کے ذریعے ٹھیک کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔

کچھ عینی شاہدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سٹیڈیم سے باہر جانے کے زیادہ تر راستے بند کر دیے تھے اور جب لوگ واحد کھلے راستے سے باہر جانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے تو ان پر اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔

پولیس نے اشک آور گیس کے گولے داغنے کی تردید کی ہے۔

پروفیٹك ہیلنگ اینڈ ڈیلیورنس منسٹریز کے سربراہ مگايا نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ جس وقت انھیں موت کی اطلاع ملی تو وہ ’میری زندگی کا سب سے المناک لمحے تھا۔‘

والٹر مگايا ذبابوے کے سب سے زیادہ مقبول مبلخ بتائے جاتے ہیں اور وہ معجزات کے ذریعے لوگلوں ٹھیک کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔