ترکی کےصدر کے حکم پر سگریٹ نوش کو جرمانہ

،تصویر کا ذریعہReuters
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے ایک شخص کو استنبول کے ایک کیفے میں سگریٹ نوشی کرنے پر پولیس کے ذریعے اس پر جرمانہ کروایا ہے۔
صدر استنبول کے ضلع ایسینلر کی ایک مصروف سڑک کا دورہ کر رہے تھے جب انھوں نے ایک آدمی کو کیفے کی اوپری منزل پر تمباکو نوشی کرتے ہوئے دیکھا۔
انھوں نے اپنی انگلی سے اشارہ کر تے ہوئے آدمی سے کہا کہ: ’یہ کرنے سے تمہیں جرمانہ ہوگا۔‘
انھوں نے پھر پولیس کو اس شخص پر جرمانہ کرنے کا کہا۔ ترکی کی سرکاری عمارتوں سمیت شراب خانوں اور ریستورانوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔
وڈیو فٹیج میں صدر اردوگان تمباکو نوشی کرنے والے شخص کو ’بےشرم‘ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ: ’صدر کے منع کرنے کے باوجود یہ پھر بھی سگریٹ پی رہا ہے۔‘
کیفے مالکان کو بھی تمباکو نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 2,680 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی رد عمل دیکھائی دیا اور ناقدین نے صدر کو لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
صدر اردوگان سگریٹ نوشی بلکل نہیں پسند کرتے۔ انھوں نے ایک دفعہ اعلان کیا تھا کہ یہ ترکی کےلیے ایک خطرہ لاحق ہے اور ’دہشتگردی کے خطرے سے بھی زیادہ سنگین ہے۔‘







