باپ نے بیٹی اور چھ بچوں کو مار کر خودکشی کر لی

،تصویر کا ذریعہpress association
امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس کے مطابق ایک نانا نے اپنی بیٹی اور چھ بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیل میں واقع اپنے مکان میں اس شخص نے جن بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور ان کی عمر تین ماہ سے دس سال کے درمیان تھی۔
گلکرسٹ کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ شکولٹز کے مطابق 51 سالہ مسلح شخص کی شناخت ڈان چالس سپرٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس افسر کے مطابق جمعرات کی دوپہر کو فائرنگ کی اطلاع پر ان کا ایک ساتھی جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس کی شکولٹز سے بات ہوئی لیکن اس نے خود کو گولی مار دی۔
شیرف رابرٹ شکولٹز کے مطابق انھوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا واقعہ نہیں دیکھا ہے۔
بیل کے قصبے میں تقریباً 350 لوگ آباد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس واقعے سے یہ کاؤنٹی اور یہاں آباد برادری بری طرح سے متاثر ہو گی کیونکہ یہ ایک چھوٹی کاؤنٹی ہے اور یہاں لوگ ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں۔
’ہم اس کیمونٹی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام کے مطابق جب سپرٹ نے اپنی جان لی تو اس کے بعد مکان سے مزید چار لاشیں برآمد ہوئیں تاہم مکان میں ایسے لوگ بھی موجود تھے جو زندہ تھے۔
سپرٹ کو پولیس پہلے سے جانتی تھی اور پولیس شیرف کے مطابق وہ ہی اس واقعے میں واحد مشتبہ شخص ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم اس سے پہلے بندوق سے متعلق الزام میں جیل کاٹ چکا ہے اور اسے سال 2006 میں رہا کیا گیا تھا۔







