گھر کے ساتھ بلی مفت

،تصویر کا ذریعہ
روس کے سب سے بڑے بینک نے گھر خریدنے والے صارفین کو ہر گھر کے ساتھ ایک بلی مفت دینے کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے بینک سبربیا نے قسطوں پرگھر خریدنے والے اپنے صارفین کوہر گھر کے ساتھ ایک بلی دینے کیپیشکش کی ہے۔
بینک حکام کے مطابق یہ ان کی جانب سے نئے گھر لینے والوں کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔
روسی ویب سائٹ ’ٹی جرنل‘ کے مطابق بینک کا کہنا ہے کہ صارفین اپنی مرضی کی بلی پسند کرسکتے ہیں جو انھیں اپنے نئے گھر کی مقررہ تاریخ تک مل جائے گی۔
بینک کی ویب سائٹ پر صارفین 10 قسم کی بلیاں دیکھ کر اس میں سے ایک بلی پسند کر سکتے ہیں۔ یہاں ایک ویڈیو بھی موجود ہے جس میں بنیک کے نئے صارفین اپنی بلی ملنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ایک نئی تشہیری مہم ہے اور اس کی مزید تشہیر کے لیے بینک کی گاڑیاں بلی کے پوسٹروں کے ساتھ سڑکوں پر گھومتی دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم مایوسی کی بات یہ ہے کہ یہ بلیاں بینک مستقل طور پر اپنے صارفین کو نہیں دے رہا۔
روسی تہذیب میں بلی کا سب سے پہلے گھر کی چوکھٹ سے گزرنا خوش بختی سمجھا جاتا ہے اور یہ بلیاں بینک اپنے صارفین کو نئے گھر کی دعوت کے لیے صرف دو گھنٹے کے لیے دیتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







