اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا ایرانی دعویٰ

،تصویر کا ذریعہAP
ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی ایران میں نطنز کے علاقے میں ملک کی جوہری تنصیب کے پاس ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق ڈرون سٹیلتھ صلاحیت کا حامل تھا جس کا پتہ ریڈار نہیں لگا سکے اور اسے ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مار گرایا۔
یہ ڈرون ایران کی جوہری کی تنصیبات کے قریب پرواز کر رہا تھا مگر اسے ان تنصیبات کے اوپر پہنچنے سے قبل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے مار گرایا گیا۔
اسرائیل کی فوج نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غیر ملکی خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
ایران الزام لگاتا ہے کہ مغربی ممالک اور اسرائیل اس کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ تہران کے مطابق پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
نطنز کی جوہری تنصیبات مرکزی ایران میں اصفہان شہر کے قریب واقع ہیں جہاں یورینیئم کی افزودگی کی تنصیبات بھی واقع ہیں۔
اتوار ہی کو ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ایک تقریب میں فضائیہ سے متعلق چار منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ایرانی صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔
ان میں سے پہلا منصوبہ قرار نامی ڈرون کا ہے جو مبینہ طور پر دشمن کی فضائی جارحیت کا مقابلہ کر سکے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نیا قادر میزائل 300 کلومیٹر تک مار کرنے والا میزائل ہے جو دشمن کے بحری بیڑے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک بحری جہاز اور ایک ڈرون جو فوجی تنصیبات کی نقشہ بندی کر سکے گا۔







