چین کے صدر کا ہم شکل سموسہ فروش

،تصویر کا ذریعہ
چین میں سموسے کی دکان لگانے والے ایک شخص کو صرف اس لیے پذیرائی مل رہی ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پینگ کا ہم شکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے اس ہم شکل کا نام شائیو شنہوا ہے وہ چین کے صوبہ زی جیانگ کے علاقے چانگشا میں سموسوں اور سبزیوں کا ٹھیلا لگاتا ہے۔
صدر شی جن پینگ سے مشابہت کی وجہ سے اُسے علاقے کے رہنے والے لوگوں میں خاص طور سے توجہ حاصل ہو گئی ہے۔
پانچ سال قبل چانگشا سے نقل مکانی کر کے آنے والے جنہوا کے ٹھیلے پر اب گاہکوں کا تانتا بندھا رہتا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے سموسے نہیں بلکہ وہ خود ہیں کیوں کہ لوگ ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
چینی ویب سائٹ ڈاکی ڈاٹ کام کے مطابق گاہکوں کی لی ہوئی تصاویر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل گئی ہیں اور شنہوا راتوں رات مشہور ہوگئے ہیں۔
لیکن شنہوا کا اصرار ہے کہ لوگ ان کے سموسوں کی وجہ سے آتے ہیں اور وہ دن میں ایک ہزار چھ سو سموسے فروخت کرتے ہیں۔
چین میں کھانوں کی مشہور ویب سائٹ ڈائن پنگ کا کہنا ہے کہ گاہکوں نے ان کی ویب سائٹ پر شنہوا کے سموسوں کی بھی بہت تعریف کی ہے۔
دوسری طرف چین کے سوشل میڈیا پر لوگوں چینی صدر شی جن پینگ سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ہم شکل بھائی سے ملیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







