چلی: جنگل کی آگ سے 150 مکانات تباہ

چلی میں رواں ماہ کے اوئل میں زبردست زلزلہ آيا تھا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنچلی میں رواں ماہ کے اوئل میں زبردست زلزلہ آيا تھا

جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی شہر والپرائسو کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ڈیڑھ سو سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد سے شہر خالی کروایا جا رہا ہے تاکہ آگ کی لپٹ سے انھیں بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ بحرالکاہل کی جانب سے آنے والی تیز ہواؤں کے نتیجے میں شعلے بلند ہو رہے ہیں اور آگ کی تپش دور تک محسوس کی جا رہی ہے۔

چلی کی صدر میشیل بیچلیٹ نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کے بعد وہاں کے باشندوں کو شہر سے نکالنے کا کام فوج کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ شہر سنیٹیاگو سے 110 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

دھوئیں سے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ شہر کے بڑے حصے میں بجلی کا نظام معطل ہے۔

شہر کے میئر جورجے کاسترو نے چلی کی قومی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں شہریوں کے لیے پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جنھیں آتشزدگی کے نتیجے میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا: ’والپرائسو میں فی الحال بجلی نہیں ہے بڑھتی ہوئی یہ آگ بظاہر قابو سے باہر ہے۔‘

بحرالکاہل سے شہر کی جانب آنے والی تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل نظر آ رہا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبحرالکاہل سے شہر کی جانب آنے والی تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل نظر آ رہا ہے

آگ پر قابو پانے کی کوشش بحرالکاہل سے آنے والی تیز ساحلی ہوا کے نتیجے میں متاثر ہوئی ہیں اور آگ شہر کے نواحی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔

کسی بھی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنکسی بھی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہے

چلی کے ایمرجنسی آفیسر گوئلرمو دا لا مزا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’موسم نے حالات کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ہوا ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ شہر کو خالی کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔‘

شہر کو خالی کرانے کا ذمہ فوج کے حوالے کیا گيا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنشہر کو خالی کرانے کا ذمہ فوج کے حوالے کیا گيا ہے