جنوبی کوریا: عمارت کی چھت گرنے سے نو ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
جنوبی کوریا میں ایک عمارت کی چھت گرنے کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور 17 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی شہر میں گرنے والی عمارت کے ملبے نیچے اب بھی 10 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں سے سات طالب علم تھے۔
جنوبی کوریا کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے حکام کے مطابق شدید برفباری کے بعد آڈیٹوریم کا ایک حصہ گرنے سے کم سے کم 80 افراد زخمی ہوئے۔
جنوبی کوریا میں خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔
ایک سرکاری اہل کار کے مطابق حادثے کے وقت بوسن یونیورسٹی کے طلبا بڑی تعداد میں ایک تفریحی مقام پر جمع تھے اور ان میں سے متعدد عمارت سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت طلبا عمارت کی چھت پر میوزک کنٹسرٹ میں شریک تھے کہ عمارت کی چھت گر گئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک طالب علم نے جنوبی کوریا کے ٹی وی چینل کو بتایا کہ سٹیج پر چھت گرنے کے بعد پر طرف چیخ و پکار تھی اور لوگ باہر جانے کے لیے بھاگ رہے تھے۔
جنوبی کوریا میں سنہ 1995 میں ایک عمارت کے گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔







