طالبان کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی ویڈیو

،تصویر کا ذریعہReuters
افغانستان میں منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں افغان طالبان کو ایک عورت کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس خاتون کو ’بدکاری‘ کے الزام میں یہ سزا دی گئی ہے۔
طالبان کے ہاتھوں ہلاکت کی اس مختصر ویڈیو میں متاثرہ خاتون کا سر ڈھکا ہوا ہے اور وہ زمین پر بیٹھی ہوئی ہے تبھی ایک شخص اسے گولی مارتا ہے اور دوسرے ہی لمحے وہ زمین پر بے دم پڑی دکھائی گئی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تقریباً سو سے زائد افراد وہاں موجود ہیں اور خاتون کی ہلاکت پر وہاں موجود بعض افراد تالیاں بھی بجاتے ہیں۔
پروان صوبے میں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکت کا یہ ویڈیو ایک ہفتے پہلے بنایا گیا تھا۔
پروان صوبے کے گورنر عبدالباصر سالانگی کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کو ہلاک کرنے سے پہلے اذیتیں دی گئی تھیں۔
عبدالباصر سالانگی کا کہنا تھا ’پہلے طالبان نے اس خاتون کو ایزائیں دی اور پھر ہلاک کر دیا۔ اس ہلاکت کی وجہ دو طالبان کمانڈروں کے درمیان بدکاری کے معاملے پر جھگڑا بتایا جاتا ہے ‘۔
گورنر سالانگی نے طالبان کی جانب سے خواتین کے تئیں رویہ پر غصہ کا اظہار کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن اور قانون ساز فوزیہ کوفی نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کارناموں اور اس پر حکومت کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔







