عباس: اقتدار کی دوڑ سے باہر!

محمود عباس(فائل فوٹو)
،تصویر کا کیپشنعباس یاسر عرفات کے انتقال کے بعد فلسطینی انتظامیہ کے صدر بنے تھے

اطلاعات کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس آئندہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

پی ایل او کے حکام نے غرب اردن میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر محمود عباس اصرار کر رہے ہیں کہ وہ چوبیس جنوری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

اس سے قبل صدر عباس کے ایک ساتھی نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت میں ناکامی اور حماس کے ساتھ صلح نہ ہونے سے صدر عباس کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

تاہم صدر عباس کے ایک اور ساتھی نے کہا کہ ان کو انتخاب میں حصہ لینے پر راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ محمود عباس سن دو ہزار چار میں یاسر عرفات کے انتقال کے ایک سال کے بعد فلسطینی انتظامیہ کے صدر بنے تھے۔

صدر عباس کو حماس کی مخالفت کا سامنا رہا ہے جو جنوری دو ہزار چھ میں بدلیاتی انتخاب میں کامیاب ہو گئی تھی اور جس کا غزہ پر کنٹرول ہے۔ حکام کا خیال ہے صدر عباس انتخاب میں حصہ لینے کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان جلد کر دیں گے۔