ہٹلر کا منشور

ہٹلر کا منشور’مائن کامف‘ جس پر خود ہٹلر کے دستخط تھے ایک نیلامی میں اکیس ہزار پونڈ میں فروخت ہوئی ہے۔
ایڈولف ہٹلر نے اس کتاب کو اپنے ایک ساتھی قیدی کو بطور تحفہ پیش کی تھی۔
برطانیہ میں شارپ شائر کے مالک کے نیلامی سینٹر میں اس کی نیلامی ہوئی جسے ایک روسی شہری نے فون پر بولی لگا کر خرید لی۔
ہٹلر کا منشور ’مائن کامف‘ یعنی میری جدوجہد ان کے دور میں نازی تحریک کی ترویج تبلیغ کے لیے بائبل کی حیثیت رکھتی تھی اور بہت مقبول تھی۔
اس کتاب کے ساتھ ہٹلر کا خود ساختہ ایک پورٹریٹ بھی نیلام ہوا جسے ساڑھے بارہ ہزار پونڈ میں خریدا گیا۔
تاریخی دستاویزات کے ماہر رچرڈ ویسٹ وڈ کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں بازار میں ہٹلر کی دستحظ شدہ
’مائن کامف‘ 'کی نادر کاپیوں میں سے یہ ایک تھی۔ مائن کامف اپنے ابتدائی ایڈیشن کے لحاظ سے ویسے بھی بہت نایاب ہے اور اگر اس پر ہٹلر کے دستخط ہوں تو پھر وہ بہت ہی نادر ہوجاتی ہے۔ ‘
یہ خاص کتاب ہٹلر کے دستخط اپنے اس ساتھی کو دی تھی جو خود ان کے ساتھ جیل میں قید تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ابتدائی دور میں جب ہٹلر کو جرمنی کی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی ہوئی تھی تو انہیں جیل جانا پڑا تھا۔ اسی قید کے دوران ہٹلر نے اپنی کتاب ساتھی قیدی کو اپنے آٹوگراف کے ساتھ دی تھی۔
اس کتاب پر لکھا ہے’ ہماری ان یادوں کی نذر جو ہم نے لینڈس برگ کی جیل میں گزارے، دل کی گہرائیوں سے ایڈولف ہٹلر کی طرف سے، کرسمس انیس سو پچیس ۔‘
ہٹلر کا پینسل کے ذریعے بنایا گیا پورٹیرٹ سنہ انیس سو چھبیس کا ہے جے برطانیہ کے ایک نوادارت کے شوقین شخص نے خریدا ہے۔







