آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بیٹی نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر ماں سے 14 کروڑ ڈالر کے فن پارے اور نقدی لُوٹ لی
برازیل میں پولیس نے ایک خاتون کو اس شبے میں گرفتار کیا ہے کہ اس نے ایک جعلی عامل کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو دھوکہ دیا اور 14 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے فن پارے، نقدی اور زیورات ہتھیا لیے ہیں۔
مبینہ طور پر متاثرہ خاتون برازیل کے آرٹ جمع کرنے والے شوقین افراد میں سے ایک کی بیوہ ہے۔
ان کی بیٹی پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے آرٹ ورک چوری کرنے کے لیے ایک عامل کا استعمال کیا اور فن پاروں کو منحوس قرار دلوایا۔
ایک پینٹنگ برازیل کے سب سے مشہور فنکار کی تھی اور مبینہ طور پر ایک بستر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔
ریو ڈی جنیرو کی پولیس اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ سکینڈل 2020 میں اس وقت شروع ہوا جب متاثرہ خاتون کو ایک جعلی عامل نے بتایا کہ اس کی بیٹی بیمار ہے اور اسے علاج کے لیے پیسے دینے پر راضی کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کے کئی مہینوں تک بیٹی اور ایک ساتھی جعلی عامل نے ’یہ کہہ کر گھر سے آرٹ ورک لینا شروع کیا کہ پینٹنگ پر کسی منفی چیز کے اثرات ہیں اور اس منفی توانائی کو زائل کرنے کے لیے اس پر دعا کی ضرورت ہے۔ ‘
پولیس نے بتایا کہ اس دھوکے میں خاتون کے کئی ساتھی شامل تھے۔
بیٹی اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور انھیں مہینوں تک گھر تک محدود رکھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس افسر گلبرٹو ریبیرو نے روئٹرز کو بتایا، ’انھوں نے 16 پینٹنگز لیں، جس میں مشہور برازیلی فنکاروں کے کام بھی شامل ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیے
ایک اور افسر نے مزید بتایا ’ابتدائی جانچ سے ہمیں یہ پتا چلا ہے کہ ضبط شدہ پینٹنگز کی تمام خصوصیات مستند پینٹنگز جیسی ہی ہیں۔‘
ایک مشہور برازیلین ماڈرنسٹ پینٹر کی ’ترسیلا ڈو امرال‘ نامی فن پارے کے تین حصے بھی چوری کر لیے گئے، جن کی مجموعی مالیت پولیس کے مطابق 13 کروڑ 76 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، سول پوینٹے کی ایک پینٹنگ مشتبہ شخص کے بستروں میں سے ایک کے نیچے سے ملی تھی، جبکہ دیگر فن پارے مبینہ طور پر آرٹ گیلریوں کو فروخت کیے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سات افراد پر برسوں سے جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے اور ان پر غبن، ڈکیتی، بھتہ خوری، جھوٹی قید اور مجرمانہ ایسوسی ایشن کے الزامات کا سامنا ہے۔