آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل سیزن 6 اسلام آباد بمقابلہ لاہور: لاہور قلندرز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا تبادلہ
پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوا جس میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اب تک پاکستان سپر لیگ 2021 میں جیت کا رجحان پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں ہی رہا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے جبکہ لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔
آج کا دن بلّے بازوں کے لیے کچھ خاص نہیں رہا اور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے دونوں ٹیموں کے تمام بلّے بازوں میں سب سے بڑا سکور کیا۔ اُنھوں نے 30 گیندوں پر 40 رنز بنائے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ دو وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جبکہ لاہور قلندرز میں جیمز فالکنر تین وکٹیں لے کر سرِفہرست بولر رہے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لاہور قلندرز کے راشد خان کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز عطا کیا گیا۔ اُنھوں نے آخری بلّے باز کے طور پر صرف پانچ گیندوں پر 15 رنز بنائے جبکہ بولنگ کے دوران چار اوورز میں صرف نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز کراچی میں 20 فروری کو ہوا تھا لیکن چار مارچ کو اسے ملتوی کرنا پڑا جب شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے، اُس وقت تک لیگ کے 14 میچز کھیلے جا چکے تھے۔
بقیہ 20 میچز 9 جون سے کھیلے جا رہے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے 11 میچوں میں سے اسلام آباد نے آٹھ جبکہ لاہور نے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے آخری گیند پر جیتنے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست پر کئی دلچسپ تبصرے اور میمز پوسٹ کیے گئے۔
ایک صارف ارقم نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک مشہور انٹرویو سے ایک جملے میں تحریف کرتے ہوئے قلندرز کے بارے میں لکھا: ایسی ٹیم رکھتے ہی نہیں جو آسانی سے جیت جائے۔
ایک اور صارف نے لاہور قلندرز کے بارے میں لکھا کہ 'شروع مجبوری میں کیے تھے، اب مجا آ رہا ہے۔'
تحریم نامی صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے وکٹ لیے جانے کو آرٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آرٹ ہے، اور یہ آرٹسٹ (شاہین شاہ آفریدی ہیں۔)
حسین خالد نے بولی وڈ فلم گینگز آف واسع پور سے ایک مشہور منظر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد کے پرستاروں کے لیے اب انڈرگراؤنڈ ہونے کا سمے آ گیا ہے۔
خدیجہ نے اسلام آباد کے پرستاروں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ قلندرز نے آج رات 'برگرز' کھانے ہیں۔
ایک اور صارف زوہا نے اسلام آباد کے پرستاروں کے لیے ایک سکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ ’میں بہت زیادہ دکھی ہوں، زیادہ پوچھیں گے تو رو دوں گا۔‘
اسد ماکن نے لکھا کہ راشد خان بلاشبہ جدید دور میں سے اثرانگیز ٹی 20 کرکٹر ہیں۔