آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بلاّ جسے وزن کم کرنے کے لیے ٹرینر کی ضرورت پڑی
ایک بلے کو، جس کا وزن لاک ڈاؤن کے دوران کافی زیادہ بڑھ گیا تھا، ورزش اور وزن کم کرنے کے ایک پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
اس نو برس کے بلے کو جب انگلینڈ کی کاؤنٹی نورفوک میں بلیوں کے تحفظ کے سینٹر لایا گیا تو اس کا وزن اپنی عمر کے حساب سے تقریباً دگنا تھا۔
سینٹر نے کولن نامی اس بلے کو پرہیز والا کھانا دینا شروع کر دیا ہے جبکہ بلیوں کے کھلونوں سے کھیلنے کے ایک پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس خیراتی ادارے نے کولن کو گھر دینے اور اس کے ’ذاتی ٹرینر کا کردار ادا کرنے‘ کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سینئیر کیٹ کیئر اسسٹنٹ بیکی پگگٹ نے کہا ہے کہ ’ہم کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو کولن کی اس کا وزن برقرار رکھنے اور فٹ ہونے میں مدد کر سکے۔‘
’وہ پیارا لیکن سست ہے، جو ورزش کرنا پسند نہیں کرتا۔‘
انھوں نے مزید کہا ’کولن کو کسی بھی ورزش کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو گی تو ہم کسی ایسے مالک کی تلاش میں ہیں جو اسے وقت دے سکے۔‘
17 اپریل کو جب کولن کو اس سینٹر میں لایا گیا تھا تو اس کا وزن 8.8 کلو تھا لیکن اس وقت اس کا وزن 6.5 کلو ہے۔
اس کے سابق مالکان کسی اور علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں اور اسے اپنے ساتھ نہیں لے جا سکے۔
بیکی پگگٹ کہتی ہیں ’مجھے شک ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ وقت گھر پر گزارنے کی وجہ سے وہ اسے کھانے پینے کے لیے کچھ زیادہ ہی دے رہے تھے۔‘
’کولن کو کھانا بہت زیادہ پسند ہے تو وہ اس سے ناں نہیں کہہ سکا لیکن اگر کولن کا وزن کچھ کم ہو جائے تو وہ زیادہ صحت مند زندگی گزار سکے گا۔‘