کرسمس، کورونا کے سائے میں

پاکستان سے لے کر امریکہ تک دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا مقدس تہوار منا رہی ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ کرسمس کی رونقیں کچھ ماند پڑ گئی ہیں۔ دنیا بھر سے کرسمس تقریبات کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

بلگریڈ، سربیا میں ایک خاندان کرسمس کے موقع پر ایک نوجوان فیملی نے ویڈیو کال پر دادا دادی کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبلگریڈ، سربیا میں ایک خاندان کرسمس کے موقع پر ایک نوجوان فیملی نے ویڈیو کال پر دادا دادی کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں سجائے گئے ٹوم اینڈ جیری ہاؤس کی ایک تصویر۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں سجائے گئے ٹوم اینڈ جیری ہاؤس کی ایک تصویر۔
ماسکو کے موروزوف چلڈرن ہسپتال کے مریضوں کو فادر فراسٹ ملبوسات پہنے امدادی کارکن کرسمس کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہStanislav Krasilnikov

،تصویر کا کیپشنماسکو کے موروزوف چلڈرن ہسپتال کے مریضوں کو فادر فراسٹ ملبوسات پہنے امدادی کارکن کرسمس کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
ٹھائی لینڈ کے جنوبی صوبے نارٹھیوت میں سپر مارکیٹ کے ملازمین نے کرسمس تھیم والی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنٹھائی لینڈ کے جنوبی صوبے نارٹھیوت میں سپر مارکیٹ کے ملازمین نے کرسمس تھیم والی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔
تہران کے ایک مسیحی آبادی والے علاقے میں ایک خاتون کرسمس تھیم اشیا سے سجی ایک دکان کے سامنے تصویر کھنچوا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتہران کے ایک مسیحی آبادی والے علاقے میں ایک خاتون کرسمس تھیم اشیا سے سجی ایک دکان کے سامنے تصویر کھنچوا رہی ہیں۔
فرانس کے شہر پیرس میں دکاندار کرسمس کی مناسبت سے سٹال سجائے گاہکوں کے منتظر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفرانس کے شہر پیرس میں دکاندار کرسمس کی مناسبت سے سٹال سجائے گاہکوں کے منتظر ہیں۔
استنبول کے علاقے بیاگلو میں کرسمس کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا منظر۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناستنبول کے علاقے بیاگلو میں کرسمس کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا منظر۔
ویٹیکن میں کرسمس کے موقعے پر سینٹ پیٹرز سکوائر ویران نظر آرہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنویٹیکن میں کرسمس کے موقعے پر سینٹ پیٹرز سکوائر ویران نظر آرہا ہے۔
پاکستان کے شہر لاہور کے سیکرٹ ہارٹ کیتھیڈرل میں کرسمس کے دن ایک خاتون دعائیہ تقریب میں شریک ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور کے سیکرٹ ہارٹ کیتھیڈرل میں کرسمس کے دن ایک خاتون دعائیہ تقریب میں شریک ہیں۔
یروشلم کے لاطینی سرپرست پیئربٹسٹا پیزابلا، بیت المقدس میں (خیال کیا جاتا ہے کہ حضرت عیسی کی پیدائش یہاں ہوئی) میں واقع چرچ آف نیٹوٹی میں کرسمس کے اجتماع کے دوران ایک جلوس کی قیادت کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیروشلم کے لاطینی سرپرست پیئربٹسٹا پیزابلا، بیت المقدس میں واقع چرچ آف نیٹوٹی (جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ حضرت عیسی کی پیدائش یہاں ہوئی) میں کرسمس کے اجتماع کے دوران ایک جلوس کی قیادت کر رہے ہیں۔