رومانیہ: مکان کے نیچے سے 25 لاکھ ڈالر کی چوری شدہ کتابیں برآمد

،تصویر کا ذریعہMetropolitan police
پولیس کا کہنا ہے کہ اسے لندن میں ایک گودام سے چوری کی گئی تقریباً ’2.5 ملین (3.2 ملین) مالیت کی 200 نایاب کتابیں‘ ملی ہیں۔ ان کتابوں کو لندن کے ایک گودام سے چرا کر رومانیہ کے دیہی علاقے کے ایک گھر میں فرش کے نیچے دفن کیا گیا تھا۔
ان کتابوں میں گیلیلیو اور آئزک نیوٹن کی کتب کے پہلے ایڈیشن بھی شامل ہیں۔
جنوری 2017 میں ان کتابوں کو چوری کر لیا گیا تھا اور چوروں نے سینسرز کو چکما دینے کے لیے فیلتھم کے ایک گودام کی چھت میں سوراخ کرکے کتابوں کو اندر دھکیل دیا تھا۔
ان افراد کی شناخت رومانیہ سے تعلق رکھنے والے منظم جرائم پیشہ گروہ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہMetropolitan police
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ گروہ برطانیہ کے گوداموں میں ہونے والی بڑی بڑی چوریوں کی سیریز کا ذمہ دار ہے۔
بدھ کے روز افسران نے شمال مشرقی رومانیہ کے علاقے نیما میں واقع ایک گھر کی تلاشی کے دوران یہ کتابیں فرش کی کھدائی کے بعد برآمد کیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جون 2019 میں برطانیہ، رومانیہ اور اٹلی کے 45 پتوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ تیرہ افراد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور ان میں سے 12 افراد نے پہلے ہی جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
ان کتابوں میں ڈانٹے کے نایاب ورژن اور ہسپانوی مصور فرانسسکو ڈی گویا کے خاکوں کے علاوہ گیلیلیو اور آئزک نیوٹن کی 16 ویں اور 17 ویں صدی کی کتب بھی ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس میں ساؤتھ کمانڈ کے کرائم سپیشلسٹ ڈپٹی انسپکٹر اینڈی ڈھرم کا کہنا ہے ’یہ کتابیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ نایاب ہیں اور یہ بین الاقوامی ثقافتی ورثے کے لیے بہت اہم ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ کتابیں امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں نیلام ہونے کے لیے لے جانے سے قبل ایک گودام میں محفوظ تھیں، وہیں سے انھیں چوری کیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، چوروں نے ہیتھرو ہوائی اڈے کے قریب، فیلتھم میں گودام کی چھت کاٹ کر ان کتابوں کو 12 میٹر (40 فٹ) تک زمین میں دھکیل دیا۔
اس کے بعد کتابیں نکال کر لے جانے سے قبل وہ اسی راستے پر گھنٹوں تک بیگ گھماتے رہے۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ رومینین گروہ مخصوص جرائم کے لیے اپنے ممبران کو برطانیہ لے کر آتا ہے۔ اور کچھ ہی دیر بعد انھیں ملک سے باہر لے جاتا ہے، مختلف ممبران متبادل نقل و حمل کے طریقوں سے چوری شدہ چیزوں کو ملک سے باہر لے جاتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اس گروہ کا تعلق رومانیہ کے متعدد جرائم سے منسلک خاندانوں سے ہے جو کلیمپارو کرائم گروپ کا حصہ ہیں۔









