خالی روضہ اور ویران کار پارک: خلا سے کورونا کا اثر کیسا لگتا ہے

خلا سے منظر کار رینٹل

،تصویر کا ذریعہMAXAR

عام طور پر دنیا بھر کے مصروف مقامات کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس نے سفر اور سیاحت پر کس قدر اثر ڈالا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کے ہزاروں کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر مشہد میں امام رضا کا مزار بند کر دیا گیا ہے۔

سالٹ لیک سٹی کے ہوائی اڈے پر بہت کم ہوائی جہاز موجود ہیں۔

فینیکس سٹی کے ہوائی اڈے پر کرائے کی گاڑیوں کی طلب ختم ہو گئی ہے۔ میکسر ٹیکنالوجی کی تصویر میں کار پارک کا ابھی اور مہینے کے آغاز کا تقابل دیکھا جا سکتا ہے۔

ورمونٹ میں بھی کار پارک خالی ہے کیونکہ سکی کرنے والے سیاح نہیں آ رہے۔ ریاست میں 50 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پرپابندی ہے۔ چھ اپریل تک شراب خانے بند ہیں اور ریستوران کو پابند کیا گیا ہے کہ گاہک کھانا خرید کر لے جا سکتے ہیں یا ان کے گھروں میں بھجوایا جا سکتا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق MAXAR کے نام محفوظ ہیں۔