#CoronaVirus: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار بستروں کا ہسپتال چند دنوں میں تیار

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا علاج کرنے کے لیے چند دنوں میں ایک ہسپتال کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔

A view of cranes and diggers building Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پچیس ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہوشیشان ہسپتال جو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے بنائے جانے والے دو ہسپتالوں میں سے ایک ہے، وہاں پیر سے باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

جس جگہ ہسپتال بنایا گیا ہے وہاں جنوری کی 24 تاریخ کو زمین ہموار کر کے بنیادوں کی کھدائی کی تیاری کی جا رہی تھی۔

A view of cranes and diggers building Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

چین کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر 304 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک اور ملک سے باہر اس وائرس سے متاثرہ سترہ ہزار افراد کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے 22 دیگر ملکوں میں سو سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے دو برطانیہ میں بھی ہیں۔

A view of cranes and diggers building Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد سنہ 2003 میں دو درجن سے زیادہ ملکوں میں پھیلنے والی وبا سارس کے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس وقت آٹھ ہزار ایک سو مریضوں میں نظام تنفس کی شدید بیماری سارس کی تشخص ہوئی تھی۔

An aerial view of cranes and diggers building Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کورونا وائرس کی وبا چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئی جس کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوشیشان ہسپتال میں ایک ہزار بستروں کی گنجائش ہو گی۔

A construction worker is pictured amidst heavy machinery on the site of Huoshenshan hospital, under construction

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Presentational white space
An aerial view of cranes and diggers building Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Presentational white space
A construction worker is pictured amidst heavy machinery on the site of Huoshenshan hospital, under construction

،تصویر کا ذریعہGetty Images

چین کے سرکاری سی سی ٹی وی نشریاتی ادارے پر اس ہسپتال کی تعمیر کے کام کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے اور ان نشریات کو لوگوں کی غیر معمولی تعداد دیکھ رہی ہے۔

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کا دعوی ہے کہ ان براہ راست نشریات کو چار کروڑ لوگ دیکھ رہے ہیں۔

Hundreds of construction workers and heavy machinery build Huoshenshan hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Presentational white space
An aerial view of the construction of Huoshenshan hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ان نشریات کی وجہ سے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں بھی مقبول ہو گئی ہیں۔

سیمنٹ بنانے والی مشینوں کے لوگوں نے نئے نام رکھنے شروع کر دیے ہیں جیسا کہ ’سیمنٹ کنگ‘ یا ’بگ واہٹ ریبٹ‘ (بڑا سیفد خرگوش) یا ’دی واہٹ رولر‘۔

A digger is seen on the construction site of Huoshenshan hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہوشیشان ہسپتال سنہ 2003 میں سارس کی وباء کے دوران بیجنگ میں بنائے جانے والے ہسپتال کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

Construction workers roll out damp proof lining

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ژتانگشان ہسپتال صرف سات دنوں میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے متعلق دعوی کیا گیا تھا کہ اس نے ہسپتال کی تیز ترین تعمیر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

A construction worker rests

،تصویر کا ذریعہGetty Images

خارجہ امور کی کونسل میں عالمی صحت میں اعلیٰ اہلکار یازہونگ ہوانگ کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے میں چین کو شہرت حاصل ہے۔

An aerial photo construction at the site of Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہAlamy

Presentational white space
A laborer works at the construction site of Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہAlamy

بیجنگ میں بنائے جانے والے ہسپتال کی طرح اس نئے ہسپتال کی تعمیر میں بھی بنے بنائے اجزا استعمال کیے جا رہے ہیں۔

J

A prefabricated building is lowered at Huoshenshan Hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہوہانگ کا کہنا تھا ملک بھر سے انجینئروں کو ووہان بلایا گیا ہے تاکہ اس ہسپتال کو ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا جائے۔

انجنیئرنگ کے کام میں چین کو بہت مہارت حاصل ہے۔ ان کی بلند و بالا عمارتیں مختصر ترین وقت میں کھڑی کرنے کی شہرت حاصل ہے۔ مغربی کے لوگوں کے لیے یہ تصور کرنا بھی محال ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کیا جا سکتا ہے۔

An aerial view of construction at Huoshenshan hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Presentational white space
An aerial view of construction at Huoshenshan hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

A view of inside the hospital

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Workers set up a CT scanner inside the hospital

،تصویر کا ذریعہEPA

Hospital beds are set up inside the hospital

،تصویر کا ذریعہEPA

،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس: اس ٹائم لیپس ویڈیو میں دس روز کے اندر ہسپتال بنتا دیکھیں

.