امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر سمگلنگ کی ’سب سے لمبی‘ سرنگ کا انکشاف

،تصویر کا ذریعہCBP/REUTERS
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے میکسیکو کے ساتھ لگنے والی سرحد پر سمگلنگ کی اب تک کی سب سے بڑی سرنگ دریافت کی ہے۔
ایک ہزار تین سو تیرہ میٹر لمبی اس سرنگ میں لفٹ، ریل کی پٹری، نکاسی آب اور اسے ہوا دار بنانے کا نظام نصب تھا۔ اس سرنگ میں ہائی وولٹیج کے بجلی کے تار نصب ہیں۔
یہ سرنگ میکسیکو کے شہر ٹیہوانا کے صنعتی علاقے سے کیلیفورنیا کے سین ڈیاگو علاقے تک جاتی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
یہ بھی پڑھیے
اس سلسلے میں نہ تو کوئی گرفتاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس سرنگ کے سلسلے میں انہیں کسی پر شک ہے یا نہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہCBP/REUTERS
امریکی حکومت میکسیکو کا سنالاؤ گروہ کو دنیا میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والا سب سے بڑا گرہ قرار دیتی ہے جو اس علاقے میں سرگرم ہے۔ اس گروہ کا سرغنہ جاؤکِن ایلچاپو امریکہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔
اس سرنگ کے بارے میں اگست کے مہینے میں پتہ چلا تھا تمام تفصیلات معلوم کرنے کے بعد کل یعنی بدھ کو حکام نے میڈیا کو اس کی اطلاع دی۔
یہ سرنگ سطح زمین سے ستر فٹ گہری ہے اس کی اونچائی ساڑھے پانچ فٹ اور چوڑائئ دو فٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس سرنگ کو بنانے میں کتنا وقت لگا ہوگا۔








