ڈوریئن نے بہاماس میں کیسے تباہی پھیلائی؟

بہاماس میں طوفان ڈوریئن سے ہونے والی تباہی کے بارے میں اندازہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈوریئن طوفان درجہ پانچ میں داخل ہونے کے بعد اباکو کے جزیرے سے ٹکرایا جبکہ اس نے دو دن تک گرینڈ بہاما کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔

اس طوفان کی وجہ سے ان علاقوں میں ہزاروں مکان تباہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعظم ہربرٹ مِنس نے کہا ہے کہ طوفان سے پوری نسل تباہ ہوئی ہے۔

گرینڈ بہاما

ڈوریئن طوفان نے جزیرے کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور امدادی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔

کچھ نئے گھر بچ گئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں ختم ہو گئیں ہیں۔

اباکو کے جزیرے

اباکو میں ڈوریئن پوری طاقت کے ساتھ داخل ہوا۔ اس سے پہلے اس شدت کا طوفان سنہ 1935 میں آیا تھا جسے لیبر ڈے طوفان کا نام دیا گیا تھا۔

اس طوفان میں مارش بندرگاہ کا علاقہ تباہ ہو گیا تھا۔

اباکو میں کمیونٹیز مکمل طور پر تباہ و برباد ہو گئیں اور ہزاروں افراد کو پناہ اور امداد کی ضرورت تھی۔

بہت سے علاقوں میں ابھی بھی سمندری پانی کا پیچھے ہٹنا باقی ہے۔

کچھ خاندان خوش بھی تھے کیونکہ اباکوس سے انخلا کے بعد دارالحکومت ناسو میں وہ اپنے اہلخانہ سے دوبارہ ملے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔