منی کوپر: دنیا کی سب سے مقبول چھوٹی گاڑی کے 60 سال مکمل

،تصویر کا ذریعہ@corgi
گاڑیوں کے شوقین افراد منی کوپر کے نام سے تو یقیناً واقف ہوں گے۔ کاریں بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو کی اس گاڑی کو 60 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
اس کار کو سر الیگزینڈر ایسی گونیس نے برٹش موٹر کارپوریشن کے لیے ڈیزائن کیا تھا، لیکن اس چھوٹی سی گاڑی کو دنیا بھر میں بہت شہرت ملی۔
اس کی مقبولیت کے پیچھے ’دی اٹالین جاب‘ جیسی ہالی وڈ فلموں میں اس کا نمایاں کردار تھا۔
ایک چیز جو برسوں بعد بھی اس میں تبدیل نہیں ہوئی وہ یہ کہ اب بھی اس کو بی ایم ڈبلیو کی جانب سے برطانیہ کے شہر اکسفورڈ میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔
منی کوپر کے چند شوقین اور دلدادہ افراد نے اس کار سے جڑی اپنی کہانیاں بیان کیں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہChris Moss
لنکن سے تعلق رکھنے والے منی کوپر گاڑی کے دلدادہ کرس ماس کے پاس صرف ایک ہی نہیں، بلکہ چھ منی کوپر گاڑیاں ہیں جن میں سے سب سے پرانی سنہ 1962 ماڈل کی ولسلی ہارنیٹ (تصویر میں بالکل دائیں طرف) ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس گاڑی کا شوق 17 برس کی عمر میں ہوا اور وہ اتنی بچت کرنے کے قابل ہوگیے تھے کہ وہ پرانی گاڑی خرید کر اسے قابل استعمال بنا سکیں۔
کریس نے بتایا کہ ’میں اپنے وقت اور پیسے کا زیادہ تر حصہ گاڑیوں پر صرف کرتا تھا۔ یہ سستا شوق نہیں ہے لیکن کیا کریں شوق کا کوئی مول نہیں ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہRed Dragon Mini Club
سارہ نکول ایک ایسے گھرانے میں پروان چڑھی جہاں ان کی والدہ اور والد کے پاس اپنی اپنی منی کوپر کاریں تھیں لہذا ان کے لیے اپنی گاڑی خریدنا صرف مناسب وقت کی بات تھی
ایک نیلے رنگ کی ہوائین ماڈل کی منی کوپر اور ایک سرخ گاڑی ایڈی کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے سارہ اور اس کے ساتھی نے گذشتہ سال ایک پرجوش گروپ شروع کیا۔

،تصویر کا ذریعہJack Parker
جیک پارکر اور ان کی گرل فرینڈ ریا نے حال ہی میں لیسٹر شائر میں واقع ملیوری پارک میں ہونے والے منی ان دی پارک نامی میلے میں شرکت کی تھی۔
گذشتہ چار سال سے منی کوپر رکھنے والے جیک کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے کار شوز میں شرکت کی ہے اور اسی وجہ سے میں بہت سے نئے لوگوں سے ملا ہوں‘
’یہ بہت ہی شاندار گروپ ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہTom Shorrock
ٹام شورک جب 16 برس کے تھے تو ان کو اپنی پہلی منی کوپر خریدنے کے لئے بہت مشکل سے بچت کرنی پڑی تھی کیونکہ اس وقت انھوں نے بطور شاگرد الیکٹریشن کام شروع کیا تھا۔
وہ یاد کرتے ہیں کہ ان کی پہلی گاڑی نارنجی رنگ کی تھی جبکہ کہ اس چھت کالی تھی اور اس کا انٹیرئر بھی میچنگ تھا۔
برسوں بعد بھی ٹام کو یہ برانڈ پسند ہے اور وہ اپنی کار کے بارہے میں بات کرتے ہوئے اسے تناؤ سے چھٹکارے کا ایک ذریعہ بتاتے ہیں۔
’مجھے منی کوپر سے محبت ہے جس طرح سے وہ بات چیت کے آغاز کا سبب بنتی ہیں اور انھیں چلا کر جو احساس مجھے ہوتا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہSteve Brown
سٹیو براؤن جو اس منی کوپر کے مالک ہیں کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک مکمل طور پر اچھی کار کا احساس دیتی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہJay Watson
جے اور جون کی بیٹی ولو کلاسیک گاڑی سے خاندانی پیار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جے منی کوپر ایس اور جون کوپر ورکس کے مالک ہیں۔
’میں نے پہلی مرتبہ کوپر کو اس وقت چلایا جب میں کالج میں تھا اور تب سے اس کی محبت میں گرفتار ہوا۔‘

،تصویر کا ذریعہ@corgi
حال ہی میں برسٹل میں ہونے والے منی کوپر کے عالمی میلے میں مخلتف قدیم ماڈلز کی گاڑیوں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
یہ میلہ اس چھوٹی اور مقبول کار کی ساٹھویں سالگرہ کی مناسبت سے منقد کیا گیا جس میں مقبول کردار مسٹر بین سمیت چند مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

،تصویر کا ذریعہ@blogdeunapastelera
اور یہ یادگار سالگرہ کیک کے بنا مکمل نہیں ہو سکتی تھی جس کے لیے خصوصی کیک ونزویلا سے تعلق رکھنے والے منی کوپر کے شوقین اور انسٹاگرام بیکر ایونا پلیسٹرا نے تیار کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہDilina Liyanage
منی کوپر کی بین الاقوامی مقبولیت کا ثبوت دیتے یہ تصویر سری لنکا کہ ہے جہاں اس کار کے شوقین دلینہ لیانج اپنے دوستوں کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہCraig Hatton
اور آخر میں جارج منی کے اس ماڈل سے پتہ چلتا ہے کہ ایک منی جس بھی سائز میں ہو پیاری لگتی ہے۔
مرتب کردہ برنڈیٹ میک کیگ، بی بی سی نیوز۔









