آسٹریلیا کے برفانی میدانوں میں کینگروؤں کی اچھل کود

کینگرو برف آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہStephen Grenfell

،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر آسٹریلیا میں ایک برفانی میدان میں کینگروؤں کے اچلتے کودتے مناظر کی فلم پوسٹ کی گئی۔

آسٹریلیا میں ایک ایسی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ایک برفانی میدان میں کینگرؤوں کے غول کے غول چھلانگیں لگاتے ہوئے برف کا مزا لے رہے ہیں۔

ملک کے جنوب مشرقی صوبے میں سخت طوفانی ہواؤں اور اور یخ بستہ موسمِ سرما کی وجہ سے اس علاقے میں کئی برسوں کے بعد برف ہوئی ہے۔

ٹوئٹر کے ایک صارف سٹیون گرینفیل جب نیو ساؤتھ ویلز کے ایک علاقے سے بروز اتوار کار چلاتے ہوئے گزر رہے تھے تو انھوں نے کینگروؤں کو ایک برفانی میدان میں چھلانگیں لگاتے دیکھا تھا۔ انھوں نے اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ کر لیا تھا۔

Facebook پوسٹ نظرانداز کریں

مواد دستیاب نہیں ہے

Facebook مزید دیکھنے کے لیےبی بی سی. بی بی سی بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے.

Facebook پوسٹ کا اختتام

فون کے کیمرے میں محفوظ اس منظر کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے سٹیون نے لکھا کہ ’آپ آسٹریلیا میں آئے دن ایسا منظر نہیں دیکھتے ہیں۔ برف پوش میدانوں میں کینگرو۔‘

اس کے جواب میں ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں کینگرو ایک گولف کورس میں اچھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Presentational white space

ماہرینِ موسمیات کہتے ہیں کہ حالیہ تاریخ کا یہ ایک ٹھنڈا ترین موسمِ سرما ہے جو آسٹریلیا کے اس خطے میں آیا ہے۔

دارالحکومت کینبرا کے مقامی میڈیا نے خبریں دیں ہیں کہ پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے اپنے انداز کے فٹ بال کا ایک میچ برفانی گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

کینگرو برف آسٹریلیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں برف باری کے دوران فٹ بال میچ کھیلا گیا۔

سڈنی کے اطراف میں برف گرنے کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی تھیں۔

انتہائی ٹھنڈے موسم کی وجہ سے کئی پروازیں بھی منسوخ ہوئی اور ملک کے جنوب میں کوئی دس ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوئی۔

آسٹریلیا کو گزشتہ کئی برسوں میں کئی مرتبہ انتہائی موسموں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن کی وجہ سے سیلاب، جنگلوں میں آگ، اور سمندری طوفان آئے ہیں۔

اس ملک کا کافی سارا علاقہ خشک سالی کا بھی شکار چلا آ رہا ہے جس کے نتیجے میں زراعت اور دیہی زندگی پر بہت برا اثر پڑا ہے۔