سمرسیٹ: وہ علاقہ جہاں سیبوں کی بارش ہوتی ہے

فوٹو گرافر مٹیلڈا ٹیمپرلی نے ایک سال سمرسیٹ میں بسنے والے افراد اور کھیتی باڑی سے منسلک لوگوں کی زندگی کی معلومات اپنی دلکش اور جاذب نظر بلیک اور وائٹ تصویروں کے ذریعے جمع کرنے میں صرف کیا ہے۔

سنہ 2017 میں گلاسٹنبری میں واقع رورل لائف میوزیم نے مٹیلڈا ٹیمپرلی سے درخواست کی کہ اگر وہ ایک سال اس طرح بتائیں کہ ہر ماہ میں سے ایک دن وہ سمرسیٹ کی تصویر کشی کریں اور ہر اس چیز کو کیمرے میں قید کریں جو انھیں دلچسپ معلوم ہو۔

ٹیمپرلی نے اپنے اس پراجیکٹ میں اس علاقے کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا جہاں وہ پلی بڑھی تھیں، یعنی بارو ہل۔

اپنے کام کے بارے میں ٹیمپرلی کا کہنا ہے کہ سمرسیٹ لیولز میں مشہور صنعتوں جیسا کہ چیڈر پنیر تیار کرنے والے، کوئلہ کھودنے والے، سیب کی شراب تیار کرنے والے اور بانس کے درخت کی شاخوں سے مصنوعات تیار کرنے والوں کے علاوہ میں نے نئی صنعتوں اور سماجی گروہوں کی تصاویر کو اپنے اس کام میں شامل کیا ہے۔

ان کے پراجیکٹ سے لی گئی چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔