یانس بحرآکس: دنیا کے سب سے خطرناک علاقوں میں تصاویر لینے والے فوٹوگرافر

پیولٹزر پرائیز جیتنے والے فوٹوگرافر یانس بحرآکس کینسر سے طویل لڑائی کے بعد 58 سال کی عمر میں فوت ہو چکے ہیں۔

یانس 1960 میں یونان کے دارالحکومت ایتھینز میں پیدا ہوئے۔ اپنے 30 سالہ کیرئیر کے دوران انھوں نے دنیا بھر کے قدرتی آفات اور لوگوں کی مشکلات کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔

سنہ 2016 میں پناہ گزینوں کی کوریج پر ان کی ٹیم کو فوٹوگرافی کے سب سے بڑے اعزاز پولیٹزر پرائز سے نوازا گیا۔

آئیے آپ کو ان کی چند تصاویر دکھاتے ہیں۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔