خواتین کے ٹائلٹ میں ٹوٹتے بنتے رشتے

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger
- مصنف, جولیا برائسن
- عہدہ, بی بی سی نیوز
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین پبلک ٹائلٹ میں مردوں سے زیادہ ٹائم لیتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کے لیے وہ صرف ٹائلٹ نہیں بلکہ وہاں میک اپ ٹھیک ہوتا ہے، گپ شپ لگتی ہے، دوستیاں بنتی ہیں اور زندگی کے مسائل کا تذکرہ ہوتا ہے۔
سمینتھا جیگر 10 برسوں سے خواتین کے ٹائلٹ میں دوستوں اور اجنبیوں کے درمیان گپ شپ کے ایسے ہی لمحات ریکارڈ کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ لمحات ایک 35 ایم ایم کے کیمرے میں بند کیے جو ان کے ہینڈ بیگ میں آرام سے آجاتا ہے۔
ان کی زیادہ تر تصاویر برطانیہ کے دو شہروں مانچسٹر اور لیڈز کے پبوں اور کلبوں میں لی گئی ہیں اور اب ایک نمائش کا موضوع بننے جا رہی ہیں جس کا ٹائٹل ہے ’لُوزن اپ‘ ( Loosen Up)

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger
25 سالہ سمینتھا نے بتایا کہ وہ نوجوانی سے تصاویر بنا رہی ہیں لیکن انہیں گزشتہ سال احساس ہوا کہ ان میں سے زیادہ تر تو ٹائلٹ میں لی گئی ہیں۔
وہ کہتی ہیں ’ان تصاویر نے مجھے ٹائلٹ میں لڑکیوں کے درمیان ہونے والی دوستی کے لمحات، ان کی گپ شپ، رشتوں کے ٹوٹنے کی باتوں، میک اپ اور تیاری کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا‘ اور انہیں یہ بہت دلچسپ لگا۔
’میں ان تصاویر میں اسی ماحول کو بیان کرنا چاہتی ہوں۔‘

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger


،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

پب اور کلبوں کے ٹائلٹ میں سمینتھا نے لڑکیوں کو ایک دوسرے کے کندھے پر آنسو بہاتے، لڑکیوں کو لڑکوں سے تعلق ختم ہونے پر ایک دوسرے کی ڈھارس بندھاتے، ہمدردی کی مسکراہٹ بانٹتے دیکھا ہے اور کوڑے دان میں زیر جامے بھی دیکھے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ باہر نکلیں تو ٹائلٹ میں ایک لڑکی ہاتھ خشک کرنے والی مشین کی گرم ہوا اپنے چہرے پر لے رہی تھی اور اس کا خیال تھا کہ وہ اکیلی ہے اور سمینتھا کی آواز سن کر اس کی چیخ نکل گئی۔ سمینتھا نے کہا کہ وہ دونوں اس بات پر خوب ہنسی اور پھر ان میں دوستی بھی ہو گئی۔

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger
نمائشن کے دوران کچھ خواتین کی ٹائلٹ میں گزرے دلچسپ لمحات کے بارے میں باتیں بھی سنی جا سکیں گی۔ ان میں برمنگھم کی 25 سالہ چارلی ڈاؤنز بھی شامل ہیں۔
چارلی نے بتایا کہ وہ سمینتھا کی ایک دوست ہیمبل کے ساتھ تھیں جسے وہ دوسری بار ہی ملی تھیں۔ میں کچھ پی بھی چکی تھی اور پھر جیسا کہ لڑکیاں اکثر کرتی ہیں کہ اکٹھے ٹائلٹ جاتی ہیں، میں اور ہیمبل اکٹھے گئے تاکہ قے کرتے ہوئے وہ میرے بال چہرے سے پیچھے کر سکے۔

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger


،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

سمینتھا کا تعلق یارک سے ہے اور اب مانچسٹر میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایڈٹنگ اور فلٹر کے دور میں میں ایک لمحے کو قید کرتی ہوں اور بس وہیں رک جاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ تصاویر ایس بھی ہیں جن کے بارے میں وہ اب بھی سوچ رہی ہیں کہ انہیں نمائش میں رکھا جائے یا نہیں۔

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger
’لوزن اپ‘ نمائش مانچسٹر میں ’دی برِک ورکس‘ بارٹن آرکیڈ بیسمنٹ میں مئی میں ہو گی۔









