وینزویلا کو امریکی دھمکی: ’سفارت کاروں کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھر پور جواب دیا جائے گا‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ نے وینزویلا کو متنبہ کیا ہے کہ امریکی سفیروں یا اپوزیشن رہنما خوان گوئیدو کے خلاف کسی بھی خطرے کا ’بھر پور جواب‘ دیا جائے گا۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے اس طرح کی ’دھمکی‘ قانون کی حکمرانی پر ’ایک بڑا حملہ‘ ہو گا۔
جان بولٹن کی یہ دھمکی امریکہ اور 20 سے زیادہ ممالک کی جانب سے گوائیدو کو وینزویلا کا نگران صدر تسلیم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب گوئیدو نے بدھ اور سنیچر کو حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وینزویلا میں جاری سیاسی بحران اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اسی دوران جب حزبِ مخالف کے صدر مدورو کو اقتدار سے الگ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ امریکہ کے گوائیدو کو نگران صدر تسلیم کرنے کے بعد مدورو نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔
اس کے جواب میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی حکومت صدر مدورو کے ذرائع آمدن پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
صدر مدورو نے سنہ 2013 میں ہوگو شاویز کے مرنے کے بعد بحیثیت صدر ملک کا اقتدار سنبھالا تھا۔ مئی سنہ 2018 کے انتخابات کے بعد صدر مدورو نے دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔
وینزویلا کی حزب مخالف نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اورصدر مدورو پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
وینزویلا کی فوج کے ایک اعلیٰ نمائندے جوز لیوس سلوا نے اتوار کو صدر مدورو کی حکومت سے الگ ہو کر کہا کہ وہ
گوئیدو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرتے ہیں۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ٹوئٹر پر واشنگٹن کی پوزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے ’کسی کے خلاف تشدد اور دھمکی‘ کے حوالے سے خبردار کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اب کیا ہو گا؟
متعدد یورپی ممالک جن میں سپین، جرمنی، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں نے سنیچر کو کہا کہ اگر آٹھ روز میں انتخابات کروانے کا اعلان نہ کیا گیا تو وہ گوئیدو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر لیں گے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
تاہم وینزویلا کے صدر مدورو نے یورپی ممالک کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الٹی میٹم ہر صورت واپس لیا جانا چاہیے۔
انھوں نے اتوار کو سی این این ترک کو بتایا ’وینزویلا یورپ کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔ یہ مکمل گستاخی ہے۔‘
مدورو کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اپنی صدارت کے مخالفین کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔‘ اور انھوں نے صدر ٹرمپ کو ’متعدد پیغامات‘ بھیجے ہیں۔
صدر مدورو نے جمعرات کو امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔








