قاہرہ میں ریت کے طوفان سے فضا نارنجی ہو گئی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ پر منڈلاتے نارنجی بادلوں اور گردآلود ہواؤں کی وجہ سے لوگ عمارتوں میں چھپ کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی بندر گاہیں بند کر دی گئی ہیں اور قاہرہ ایئر پورٹ کے حکام نے کہا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

مصر کی وزارت صحت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سانس کے مسائل سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے تب تک باہر نہ نکلیں جب تک طوفان گزر نہیں جاتا۔

کچھ افراد نے طوفان کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

آپ یہ تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں