یورپی رہنماؤں کی بریگزٹ کے معاہدے کی توثیق

،تصویر کا ذریعہReuters
یورپی لیڈروں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
یورپی یونین کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے اس بات کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔
برسلز میں اتوار کو ایک گھنٹے سے بھی کم مدت تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد 27 یورپی رہنماؤں نے اس معاہدے کی منظوری دی۔
سنیچر کو مسٹر ٹسک نے سپین کی جانب سے آخری منٹ میں جبرالٹر کے حوالے سے تحفظات ختم کرنے کے بعد یہ اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو جائے گی۔
اب اس معاہدے کی برطانوی پارلیمان سے منظوری ضروری ہے جہاں بہت سے اراکین اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
برطانیہ نے سنہ 2016 میں ریفرنڈم کے آرٹیکل 50 کے تحت 18 ماہ تک مذاکرات کیے تھے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
برطانیہ کو 29 مارچ 2019 کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔
برطانوی پارلیمان میں اس معاہدے پر ووٹنگ کی توقع دسمبر کے اوائل میں ہے لیکن ابھی اس کی توثیق کی کوئی گارنٹی نہیں۔ کنزرویٹو، ڈی یو پی، ایس این پی اور لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے اس کے مخالف ووٹ آنے کی توقع ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ادھر ملک کی وزیراعظم ٹریزامے نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ یہ بہترین معاہدہ ہے جو بریگزیٹ کے ریفرنڈم کے بعد ہو سکتا تھا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میں ان کا ساتھ دیں۔









