یورپی ہیٹ ویو: درجۂ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا خدشہ

،تصویر کا ذریعہReuters
یورپ بھر میں اس وقت سخت گرمی کا موسم ہے اور موسمی حالات کی پیشن گوئی کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔
موجود ریکارڈ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو یونان کے شہر ایتھنز میں 41 سال قبل جولائی 1977 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جنوبی سپین اور پرتگال میں ہفتے کو درجۂ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔
گرمی کی وجہ سے خشک دریا اور جھیلیوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں اور یورپ بھر میں لوگ فواروں کے پاس کھڑے ہو کر گرمی مٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
سپین کے سرکاری ادارے نے گرمی کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور وارننگ جاری کی ہے کہ اتوار تک ’ہیٹ ویو شدید اور دیرپا رہے گی۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters
نیچے کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپین کے شہر سیویل میں ایک عورت فوارے کے ساتھ موجود ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے قائم ٹروکاڈیرو فوارے نے پیرس کے باسیوں اور سیاحوں کو کچھ گرمی سے بچاؤ کا احساس دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
فرانس کے شہر مونٹ پیلئیر میں بھی شہریوں نے فواروں کا رخ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
اس شہر میں پیشن گوئی تھی کہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
فرانس کے جنوب میں واقع شہر نیس میں شہریوں نے ساحل کا رخ کیا اور سمندر میں ڈبکی لگا کر گرمی کا مقابلہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
کئی لوگوں نے ساحل پر سورج کی حدت سے بچاؤ کے لیے ٹوپیاں پہنیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
جرمنی میں بھی خشک اور گرم موسم متوقع ہے اور شہر ڈسلڈروف میں دریائے رہایئن کے چند حصے خشک ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
جنوبی جرمنی میں دریائے ڈینیوب کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جرمنی کے شہر بیکُم میں فضا سے لی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھلسی ہوئی زمین کے ساتھ واقع پانی کے ذخیرے کے ساتھ بھینسں اپنی پیاس بجھا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں شہریوں نے فواروں کا رخ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images


،تصویر کا ذریعہGetty Images
شہر کے پولیس کے اہلکار شہریوں کو پانی کی بوتلیں تھماتے رہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اٹلی کے شہر روم میں بھی ایسا ہی ہو رہا تھا اور شہریوں نے ہاتھ سے جھلنے والے پنکھے اپنے ساتھ رکھے ہوئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اٹلی نے ملک میں آنے والے سیاحتی مراکز روم، فلورنس اور وینس میں موسم کی سختی دیکھتے ہوئے خطرے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
روم میں شہری دفاع کے اہلکاروں نے گرمی سے بلبلاتے لوگوں میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس کے علاوہ پانی بانٹنے والی مشینیں بھی لگائی گئیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images


،تصویر کا ذریعہAFP
.







