ایتھیوپیا میں مگرمچھ نے پادری کو دبوچا اور انھیں گہری جھیل میں لے گیا

مگرمچھ ایتھوپیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایتھیوپیا کی ابایا جھیل مگرمچھوں کی بڑی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے

ایتھوپیا میں ایک مگرمچھ ایک پادری کو اس وقت پکڑ کر جھیل میں لے گیا جب وہ لوگوں کو بپتسمہ دے رہے تھے۔

پولیس اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ مرکب تبائیعا ضلع میں پروٹیسٹنٹ پاسٹر ایشیٹے 80 لوگوں کے اجتماع کو ابایا جھیل میں بیپتسمہ دے رہے تھے کہ ایک مگرمچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے جب پادری ایک شخص کو بپتسمہ دے چکے تو مگرمچھ نے چھلانگ لگا کر پادری کو اپنے طاقتور جبڑوں میں پھنسا لیا اور گہرے پانی میں لے گیا۔

ایک مقامی شخص کیتما کیرو نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی لوگوں اور مچھیروں نے پادری کو مگرمچھ کے چنگل سے چھڑانے کی سرتوڑ کوششں کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ مقامی لوگ پادری کی جان بچانے میں کامیاب تو نہیں ہوئے البتہ وہ ان کی لاش کو مگرمچھ سے چھڑا لائے۔

ایتھوپیا کی جھیل ابایا گیارہ سو کلومیٹر طویل ہے اور اسے مگر مچھوں کی بڑی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔