آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
18ویں سالگرہ پر قسمت چمک اٹھی، زندگی بھر ہر ہفتے ایک ہزار ڈالر ملیں گے
کینیڈا میں ایک نوجوان لڑکی کو اپنی 18ویں سالگرہ پر خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر اب زندگی بھر ہفتہ وار ایک ہزار ڈالر ملیں گے۔
کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے تعلق رکھنے والی لڑکی چارلی لوگارڈ نے 14 مارچ کو اپنی 18ویں سالگرہ کو منانے کے لیے شیمپین کی ایک بوتل کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خریدا۔
اس ٹکٹ پر انعام نکل آیا جو کہ یکمشت حاصل کرنے پر سات لاکھ 80 ہزار ڈالر تھا لیکن انھوں نے اپنی مرضی سے تاحیات ہر ہفتے ایک ہزار ڈالر کی رقم حاصل کرنے کا انتخاب کیا۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
چارلی نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد ہفتہ وار ایک ہزار ڈالر لینے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ اس صورت میں انعامی رقم پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہونی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لاٹری کارپوریشن کے ترجمان پیٹرک لووئی نے کینیڈین پریس کو بتایا کہ ٹیکس کے بغیر انعامی رقم سالانہ ایک لاکھ ڈالر کی تنخوا کے برابر آمدن بنتی ہے اور یہ ایک نوجوان خاتون کے لیے زندگی شروع کرنے کا ایک اچھا آغاز ہے۔
چارلی نے زندگی میں پہلی بار لاٹری ٹکٹ خریدا اور اسی پر انعام نکل آیا۔ اب چارلی کے مطابق وہ انعامی رقم کو سفر کرنے اور اپنی تعلیم پر خرچ کریں گی۔
چارلی کے مطابق وہ فوٹو گرافی سیکھنا چاہتی ہیں اور ان کا خواب ہے کہ وہ نیشنل جیوگرافک کے ساتھ کام کر سکیں۔