پچھلے ہفتے افریقہ میں کیا واقعات رونما ہوئے؟

گذشتہ ہفتے کے دوران افریقہ میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

زمبابوے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے مغرب میں ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر چیگوتو میں ایک بچہ نلکے سے پانی پی رہا ہے
جنوبی افریقہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ میں کم بارشوں کے نتیجے میں پانی کی قلت کا سامنا ہے جہاں مغربی کیپ صوبے میں واقع ایک ڈیم خشک ہونے کے نتیجے میں مچھلیاں خشکی پر مردہ پڑی ہیں
ایتھوپیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں پانی کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ایک لڑکا جمعے کو کیتھولک چرچ کے پیروکاروں پر مقدس پانی کا چھڑکاؤ کر رہا ہے
ایتھوپیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننوجوان لڑکیوں نے بھی ایتھوپیا کے تہوار ٹرمکٹ میں شرکت کی
دریائے اردن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندریائے اردن کے کنارے منعقدہ مسیحی برادری کی مذہبی رسم بپتسمہ میں شریک چھوٹے بچے
اسرائیل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسرائیل کے شہر هرتسيليا‎ میں افریقی تارکین وطن اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں ہزاروں تارکین وطن کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا ہے
آئیوری کوسٹ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناسی دن آئیوری کوسٹ کے مرکزی شہر ابیدجان میں ایک خاتون رنگے ہوئے ٹیکسٹائل ملبوسات کو سکھانے کے لیے ڈال رہی ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی سے روز گار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے
گھانا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنگھانا کے دارالحکومت اکرا میں معذور کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل فیڈریشن آف سکیٹ فٹبال کا ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد جسمانی طور پر معذور افراد کی صلاحتیوں کو ابھارنا تھا
لائبیریا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنلائبیریا کے دارالحکومت مونروویا میں ایک شخص سابق فٹبال سٹار جارج ویحا کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر جشن منا رہا ہے
ٹوگو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنٹوگو کے دارالحکومت میں ایک شخص نے احتجاجاً ملک کا جھنڈا جسم پر رنگ رکھا ہے۔ مظاہرین ملک پر پچاس برس سے حکمران خاندان گناسینگبی کے اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں
کینیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک خاتون ملک میں زچگی کے سب سے بڑے ہسپتال میں ریپ کے مبینہ واقعات کے خلاف احتجاج کر رہی ہے
یوگینڈا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجمعے کو یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں واقع ملک کی سب سے مشہور میکری یونیورسٹی سے 14 ہزار طالب علموں نے ڈگری حاصل کی
مصر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رمسيس ثانی کے تین ہزار سال پرانے مجسمے کو ایک چوک سے ہٹا کر عجائب گھر میں رکھا گیا۔ اس اقدام کا مقصد مجمسے کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانا تھا

۔